تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 649
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء نہیں کہتا۔اسلام کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔وہ اپنے دشمن کو دیکھتا ہے تو خاموشی سے آگے گزر جاتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں طاقتور ہوں، مجھے غریب پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر جب دوسرا فریق با وجود کمزور ہونے کے حملہ پر آمادہ ہو تو پھر شیر ایک ہی دفعہ ایسا نعرہ لگاتا ہے کہ دشمن کے حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔پس فتح کے دن کو جلد لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔خدا کرے، وہ دن جلد آ جائیں اور فتح اور با مرادی تمہارے حصہ میں ہو۔اور نا کامی اور نا مرادی تمہارے دشمن کے حصہ میں ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم دسمبر 1956ء) 649