تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 641
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم غرض اللہ تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں وعدہ فرمایا تھا کہ اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 نومبر 1956ء يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ کہ اے مومنوں ! اگر تم میں سے کوئی شخص تمہارے نظام دینی کو چھوڑ دے تو اگر تم سچے مومن ہو تو تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اگر وہ شخص جو تم سے الگ ہوا ہے، وہ واقعہ میں تمہارے نظام سے جدا ہو گیا ہے تو ہم اس کی جگہ پر تمہارے غیروں میں سے تمہیں ایک قوم دیں گے۔وہ وعدہ بڑی شان سے پورا ہوا ہے اور اس طرح سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تم واقعہ میں مومن ہو اور تم سے الگ ہونے والے واقعہ میں ایک بچے دینی نظام سے الگ ہوئے ہیں۔کیونکہ وہ ان کی جگہ ایک قوم لے آیا ہے اور پھر یہ قوم بڑھتی چلی جائے گی اور اتنی بڑھے گی کہ احمدیت دنیا کے کناروں تک پھیل جائے گی اور جوں جوں خدا تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں گے تمہیں اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔پس تمہیں چاہئے کہ تحریک جدید کے نئے سال میں زیادہ سے زیادہ وعدے لکھواؤ تا کہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہو“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 16 نومبر 1956ء) 641