تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 577
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1955ء تم اپنی نسلوں میں وقف کی عظمت اور اہمیت کا احساس پیدا کرو خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1955ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔۔ہماری آئندہ نسلوں کو یہ عہد اور عزم کر لینا چاہئے کہ وہ یکے بعد دیگرے دین کا بوجھ اٹھاتی چلی جائیں گی اور اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کبھی کوتاہی سے کام نہ لیں گی۔ہمارے نو جوانوں کو خصوصیت کے ساتھ یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ نہ صرف اپنے ایمان کو قائم رکھیں گے بلکہ اس ایمان کے تسلسل کو نسل در نسل وقف کے سلسلہ کو قائم کر کے ترقی دیتے چلے جائیں گے۔تم اپنی نسلوں میں وقف کی عظمت اور اہمیت کا احساس پیدا کرو۔تا اگر وہ خود وقف نہ کر سکیں تو کم از کم وقف کرنے والوں کی خدمت کا جذبہ ان میں ضرور قائم رہے۔تم یہ نہ سمجھو کہ اگر تمہارا بھائی خدمت دین کے لئے زندگی وقف نہ کرتا تو وہ زیادہ کما تا۔بلکہ یہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ نے شاید اس واقف زندگی بھائی کے طفیل ہی تمہیں رزق کی فراوانی عطا فرمائی ہے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ تم قرآن مجید، احادیث، کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور سلسلہ کے دیگر لٹریچر کا مطالعہ کر کے اپنی دینی تعلیم کو مکمل کرو۔تا تم میں دین کے ساتھ سچی محبت پیدا ہو۔یا درکھو، دین کی تعلیم بڑی اہم چیز ہے۔اس کے ذریعہ تم اپنے اور اپنی اولاد کے اندر دین کی عظمت کا احساس پیدا کر سکتے ہو۔وو 25 اگر تم میں سے ہر ایک یہ عہد کرلے تو ایسا ہو جانا، کوئی بڑی بات نہیں۔صرف ارادہ اور عزم کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں بھی ابراہیمی ایمان عطا فرما سکتا ہے۔ایسا ایمان کہ اگر دنیا تم سے ٹکرائے تو وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکے اور خود پاش پاش ہو جائے۔مگر یہ کام دعاؤں سے ہی ہو سکتا ہے۔آؤ، آج ہم سب مل کر یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا ہی ایمان بخشے۔اللہ تعالیٰ ہماری اولادوں کو اور پھر آگے ان کی اولا دوں کو پشت ہا پشت تک دین کا بوجھ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ان میں ہمیشہ ایسے وجود پیدا ہوتے رہیں، جو اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھیں اور اس کے دین کو پھیلانے والے ہوں۔تاہم اپنے خدا کے سامنے سرخرو ہو جائیں۔لیکن یہ سب کچھ محض اسی کے فضل سے ہو سکتا ہے۔اس لئے آؤ، ہم اس کے سامنے جھکیں اور اسی کے آگے ہی اپنی التجائیں پیش کریں۔مطبوعه روزنامه الفضل 31 دسمبر 1955 ء ) | 577