تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 558
خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم کیسے ملتا؟ وہ لوگ اسلام سے بدظن نہ ہوئے بلکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ابھی اسلام کا کام باقی ہے، جسے ہم پورا کریں گے۔چنانچہ وہ دین کی خدمت میں مشغول ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں کہ مجھ سے پہلے مختلف لوگوں کے سامنے خدا تعالیٰ نے پیالے رکھے اور اب آخر میں وہ پیالہ میرے سامنے رکھا گیا ہے۔آپ کسی بڑے پیر کے مرید نہیں تھے اور نہ ہی آپ نے مروجہ دنیوی علوم حاصل کئے۔لیکن آپ ہی کی وجہ سے اب ساری دنیا میں تبلیغ ہورہی ہے اور سینکڑوں لوگ اسلام کو قبول کر رہے ہیں۔اگر تمہیں بھی یہ خیال آتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا میں آئے اور گزر گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی دنیا میں آئے اور گزر گئے لیکن اسلام کو ماننے والے ابھی دنیا میں تھوڑے ہی ہیں تو میں تمہیں کہوں گا کہ تم یہ کیوں نہیں کہتے کہ اگر دنیا کے بسنے والے سب مسلمان ہوتے تو ہمیں اسلام کی خدمت کا موقع کیسے ملتا؟ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ابھی دنیا میں ایسے لوگ باقی ہیں، جنہوں نے اسلام قبول نہیں کیا ، اب ہم انہیں مسلمان بنا ئیں گے۔پس گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔لوگ آتے ہیں اور مرتے ہیں۔لیکن مومن اپنے ایمان کی وجہ سے ہمیشہ اسلام کی زندگی اور اس کے دوبارہ عروج کا باعث بنتے رہتے ہیں۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا کہ قدرت ثانیہ دائگی ہے۔جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔اس کے معنی یہی ہیں کہ جو لوگ حقیقی ایمان اپنے اندر رکھتے ہوں گے، وہ کسی مرحلہ پر بھی مایوس نہیں ہوں گے۔بلکہ کہیں گے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو گئے تو کیا ہوا ؟ ہم دنیا میں موجود ہیں، جو منتشر لوگوں کو دوبارہ اکٹھا کرنے والے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے تو بعض پرانے احمدیوں کے دلوں میں بھی شبہات پیدا ہو گئے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ آپ کی وفات بے وقت ہوئی ہے۔میری عمر اس وقت 19 سال کی تھی۔اللہ تعالیٰ نے معا میرے دل میں ایک بات ڈالی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا جسد مبارک سامنے پڑا تھا، میں دوڑ کر اس کے پاس گیا اور آپ کے سرہانے کھڑا ہو کر میں نے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ اے خدا! تیرا یہ مامور دنیا میں آیا تھا۔تو نے اس سے بہت بڑے بڑے وعدے کئے تھے کہ اسلام ساری دنیا میں پھیلے گا۔لیکن ہوا یہ کہ ابھی اسلام کی دوبارہ اشاعت پوری طرح شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔اور بعض لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔اے میرے خدا! میں تیرے مامور کے سرہانے کھڑے ہو کر تیری ہی قسم کھا کر یہ عہد کرتا ہوں کہ چاہے سارے لوگ مرتد ہو جائیں، میں اسلام کو نہیں چھوڑوں گا۔اور جب تک میں 558