تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 535
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلدسوم - اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 1955ء جب تک واقفین زندگی پیدا نہ ہوں، اسلام کبھی غالب نہیں آسکتا خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1955ء میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگ ہمیشہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے اور آپ اسلام کی اشاعت کے لئے تشریف لائے۔اگر آپ لوگوں کا یہ دعوی صحیح ہے تو آپ کو اس کام کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے ، جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں بھیجے گئے تھے۔دنیا میں اس وقت اڑھائی ارب کی آبادی ہے لیکن ہمارا صرف سو، ڈیڑھ سو مبلغ باہر کام کر رہا ہے اور تئیں، چالیس یہاں تیار ہورہے ہیں۔گویا ابھی کام کی ابتداء ہے۔شروع شروع میں جو وقف کرنے والے تھے ، ان کی اولاد میں سے کوئی بھی وقف کی طرف نہیں آیا۔اگر تم ان لوگوں کی ایک لسٹ بناؤ تو ایک تماشہ بن جائے۔سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی زندگی وقف کی تھی لیکن آپ کے خاندان میں سے اب صرف میری اولا د واقف زندگی ہے، باقی سب نو سو اور ہزار روپیہ ماہوار کے پھیر میں پڑے ہوئے ہیں۔گویا چشمہ سرے سے ہی گدلا ہو گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے بیعت کے وقت ہر شخص سے یہ عہد لیا تھا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھے گا۔اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے یہی معنی تھے کہ اگر مجھے یہاں پچاس روپیہ ماہوار ملیں گے اور باہر مجھے پانچ سو روپے ملیں گے تو میں پچاس کو پانچ سوپر ترجیح دوں گا۔لیکن اب اس عہد لینے والے کی اپنی اولا د کیا کر رہی ہے؟ ان میں سے کوئی پندرہ سو اور دو ہزار کے پھیر میں پڑے ہوئے ہیں۔پھر باقی لوگوں کا کیا قصور ہے؟ وہ تو کہیں گے کہ جب عہد لینے والے کی اپنی اولا د پندرہ سو اور دو ہزار کے پھیر میں پڑی ہوئی ہے تو ہم کیوں پندرہ سو اور دو ہزار کے پھیر میں نہ پڑیں؟ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے اس روپیہ سے پرورش پائی ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے دیا تھا اور الہاما بتایا تھا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ درویشوں کے لئے ہے۔اس نے یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیری اولاد میں سے حکومت سے پندرہ سو یا دو ہزار لینے والوں کے لئے ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے عطیہ کی بداستعمال نہیں تو اور کیا ہے؟ چاہیے تو یہ تھا کہ آپ کی اولاد آئندہ 535