تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 516
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم کے پاس کوئی اچھی بات نہیں تو اسے ختم کر دینا چاہئے اور اگر اس کے پاس کوئی اچھی بات ہے تو اسے قائم رکھنا چاہئے تا کہ دنیا نیکی سے محروم نہ ہو۔غرض یورپ کے لوگ اب اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں۔لیکن بڑی چیز ، جو ان کے رستہ میں حائل ہے ، وہ یہی ہے کہ یورپین لوگ ہر چیز کو سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کے بڑے بڑے لوگ یہ خوب سمجھتے ہیں کہ اسلام اگر ہم تک پہنچا ہے تو احمدیوں کے ذریعہ سے۔لیکن مسلمان ، جن کی اکثریت ہے، وہ احمدیوں کے ہی مخالف ہیں۔ایسی صورت میں اقلیت کے ساتھ ملنا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کرسکتا۔ہاں اگر اکثریت کے ساتھ ملیں گے تو مفید کام کرسکیں گے۔اس قسم کے وساوس کا بھی ازالہ ہوسکتا ہے، جب ہمارے مبلغ ان تک پہنچیں اور ان کے شبہات دور کریں۔یہ ظاہر ہے کہ ایک آدھ دفعہ ملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔اس کے لئے متواتر اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا اور کون ہو سکتا ہے؟ مگر آپ نے بھی سالہا سال تبلیغ کی اور پھر آپ کے صحابہ نے تبلیغ کی تب جا کر لاکھوں لوگ اسلام میں شامل ہوئے۔مگر کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے اسلام کی اشاعت کی طرف سے توجہ ہٹالی تو وہی لاکھوں خراب ہو گئے۔اس طرح اگر ہمارے نمائندے اور ہمارے قائمقام ان ممالک میں موجود ہوں اور پھر یہ کام صرف انہی تک محدود نہ ہو بلکہ ان کی آئندہ نسل بھی اس کام میں مشغول رہے تو سینکڑوں سال تک دنیا اسلام کے نور سے مستفیض ہوتی رہے گی۔پس وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لئے ایک عظیم الشان تحریک ہے۔اگر وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے اور نسلا بعد نسل ہماری جماعت کے نوجوان خدمت دین کے لئے آگے بڑھتے رہیں تو سینکڑوں نہیں ، ہزاروں سال تک تبلیغ اسلام کا سلسلہ قائم رہ سکتا ہے۔اس غرض کے لئے میں نے متواتر جماعت پر وقف کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔مگر اب میرا ارادہ ہے کہ جماعت سے خاندانی طور پر وقف اولاد کا مطالبہ کروں۔یعنی ہر خاندان کے افراد اپنی طرف سے ایک، ایک نوجوان کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش کرتے ہوئے عہد کریں کہ ہم ہمیشہ اپنے خاندان میں سے کوئی نہ کوئی فرد دین کی خدمت کے لئے وقف رکھیں گے اور اس میں کبھی کوئی کوتا ہی نہیں کریں گے۔جب خاندانی وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے تو پھر اس کو وسیع کر کے ہم وقف کرنے والوں کو تحریک کر سکیں گے کہ وہ اپنے اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں سے ایک ایک، دو دو، تین تین، چار چار کو وقف کرنے کی کوشش کریں۔اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ممتد ہوتا چلا جائے گا اور قیامت تک جاری رہے گا۔جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی کہا تھا ، اب فصل تیار 516