تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 471
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء ضرور دے۔وہ کام بے شک چھوڑ دے لیکن رپورٹ بھیجنے میں کوتاہی نہ کرے۔کام مقدم نہیں ، رپورٹ بھیجنا مقدم ہے۔اگر تم رپورٹ بھیجتے ہو اور کام کچھ نہیں کرتے تو ہم تم سے جواب طلبی کریں گے۔اور اگر رپورٹ نہیں بھیجو گے تو تم کام چاہے کتنا بھی کرو، وہ کام ہماری نظروں میں بیکار ہوگا۔اگر مرکز کو علم ہی نہیں کہ تم کیا کام کر رہے ہو تو وہ ہدایت کیسے بھیج سکتا ہے؟ رپورٹ بھیجو گے تو وہ تمہارے کاموں کا جائزہ لے سکے گا۔اور اگر تم کوئی غلط کام کر رہے ہو تو وہ تمہاری اصلاح کر سکے گا۔پاس تمہارا کام بھی تبھی مفید ہوسکتا ہے، جب تم جہاں جاؤ، اپنے کام کی رپورٹ باقاعدہ بھیجتے رہو۔پھر رپورٹ اس قسم کی نہ ہو کہ میں فلاں سے ملا، فلاں سے یہ گفتگو کی، فلاں کو میں نے اپنے پاس بلایا۔بلکہ اپنی رپورٹ میں ملک کا جغرافیہ اور تاریخ لکھو، اس کے سیاسی حالات لکھو، پھر لکھو کہ ان حالات میں تبلیغ کا کام کیسے ہو رہا ہے؟ یہ نہیں کہ میں فلاں گاؤں گیا، وہاں ایک دن ٹھہرا، تقریر کی اور واپس آگیا۔بلکہ تمہاری رپورٹ میں مذکورہ بالا تمام پوائنٹس آنے چاہئیں کہ فلاں جگہ اس رنگ میں تقریر کی گئی اور فلاں پوائنٹ کی وضاحت کی گئی۔اس طرح مضامین لکھو اور ملک میں شور مچادو۔قوم وار تبلیغ کرو اور اپنے کام کی باقاعدہ رپورٹ بھیجتے رہو۔تا مرکز تمہاری رپورٹ کے مطابق تمہیں اپنی ہدایات بھیج سکے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 فروری 1961 ء ) 471