تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 465
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خلاصہ انہ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1954ء ہماری ساری عزتیں اسلام ہی سے وابستہ ہیں خطاب فرموده 28 دسمبر 1954 ء بر موقع جلسہ سالانہ مرکز سلسلہ میں ذمہ دار کارکنوں کمی کی وجہ سے سلسلہ کے انتظامی کاموں میں کمزوری پیدا ہورہی ہے۔یہ ذہنیت دور ہونی چاہئے کہ ہر چھوٹا بڑا کام خلیفہ ہی کرے۔جہاں تک انتظامی کاموں کا تعلق ہے، وہ بہر حال متعلقہ شعبوں کے کارکنوں نے ہی کرنے ہوتے ہیں۔اور اس کے لئے موزوں کا رکن مہیا کرنا بھی جماعت کا فرض ہے۔نوجوانوں کو خدمت دین کے لئے آگے آنا چاہیے۔اسی طرح پنشنز ا حباب کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو پیش کریں۔تا کہ جب تک نو جوانوں کوٹرینگ نہ دی جاسکے سلسلہ ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکے۔اس موقع پر اسلامی ممالک کے لئے خصوصیت سے دعائیں کرو۔اس وقت قریباً سارے ہی اسلامی ممالک اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو انہیں ایک مدت کی غلامی کے بعد آزادی عطا فرمائی ہے تو اب اس آزادی کی نعمت سے پوری طرح متمتع ہونے کی بھی انہیں توفیق دے۔در حقیقت اس زمانہ میں سب سے زیادہ مصیبت زدہ تو خود اسلام ہے۔دعائیں کرد کہ اللہ تعالیٰ پھر اسے عزت کا وہی مقام عطا فرمائے ، جو پہلے اسے حاصل تھا۔دراصل ہماری ساری عزتیں اسلام ہی سے وابستہ ہیں۔اگر دنیا میں اسلام کو عزت حاصل نہیں تو ہماری بھی کوئی عزت نہیں۔پھر مبلغین کے لئے دعائیں کرو، جو مختلف ممالک میں اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کی اور ان کے اہل وعیال کی حفاظت فرمائے۔اور جس مقصد کے لئے وہ گئے ہوئے ہیں ، اس میں انہیں کامیابی حاصل ہو۔پھر یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے تئیں دین کی خدمت کے لئے پیش کرنے اور پھر اچھے سے اچھے رنگ میں اپنے عہدوں کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔جن کارکنوں نے جلسے کے موقع پر کام کیا ہے، انہوں نے یہ کام محض اللہ تعالیٰ کی خاطر کیا ہے، پس وہ بھی ہم سب کی دعاؤں کے مستحق ہیں۔پھر یہ بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بڑھانے کے سامان پیدا فرمائے ، ہمارے خلاف لوگوں کے قلوب میں نفرت اور بغض کے جو جذبات پیدا کر دیئے گئے ہیں، انہیں دور فرمائے۔ہمیں صحیح طور پر کام کرنے اور دوسروں کو نیک کام کو نیک رنگ میں دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 جنوری 1955ء) 465