تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 457
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے شاندار تبلیغی نتائج خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954 ء بر موقع جلسہ سالانہ۔اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔بات یہ ہے کہ جوں جوں کام بڑھتا چلا جاتا ہے، اس کے مطابق تدبیر بھی بڑھتی چلی جانی چاہئے۔تمہارے ذمہ جو کام ہیں، وہ اتنے عظیم الشان ہیں کہ دنیا کے پردہ پر اس زمانہ میں کسی کے ذمہ وہ کام نہیں۔ایک زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تھا۔بڑا بوجھ تھا صحابہ پر چند صحابہ تھے ، جن پر دنیا کی اصلاح فرض تھی۔پر اب تو وہ صحابہ زندہ نہیں۔اگر آج وہ صحابہ زندہ ہوتے تو میں تمہیں کہتا کہ دیکھو، یہ تم سے زیادہ بوجھ اٹھارہے ہیں۔مگر وہ تو فوت ہو چکے، اب تمہارا زمانہ ہے۔تم یہ بتاؤ، اس وقت بھی دنیا میں کوئی جماعت ہے، جس پر اتنا بوجھ ہو، جتنا تم پر ہے۔آج تمہیں دنیا کے پردہ پر کوئی جماعت ایسی نظر نہیں آئے گی ، جس پر اتنا بوجھ ہو ، جتنا تم پر ہے۔اور تمہارا کام ایسا ہے، جو روز بروز بڑھتا چلا جاتا ہے۔جتنا تم چندہ دیتے ہو، اتنا ہی تم اگلے چندہ کے لئے اپنے آپ کو مجبور کرتے ہو۔کیونکہ جب تم چندہ دیتے ہو ، ہم کہتے ہیں، بھئی یہ روپیہ ضائع نہ ہو، ایک مشن اور کھول دو۔جب ہم وہ مشن کھولتے ہیں تو اب اس مشن کو چلانے کے لئے پھر روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے، پھر تمہیں کہتے ہیں اور دو۔ہم دو یا چار یا پانچ مشن کھول کر بند کر دیتے تو خرچ نہ بڑھتا۔مگر جوں جوں تم چندہ دیتے چلے جاتے ہو، ہم کام بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔اور جوں جوں کام بڑھتا چلا جاتا ہے، پھر ہم کو اور روپیہ مانگنا پڑتا ہے۔گویا ہماری مثال بالکل اسی قسم کی ہوگئی ہے، جیسے کہتے ہیں کسی چیتے نے کوئی سل پڑی ہوئی دیکھی تو وہ سل کو چاٹنے لگا۔سل چونکہ کھردری ہوتی ہے، اس سے خون بہا، جسے کھا کر اسے مزہ آیا۔پھر اس نے اور چائی۔اس نے سمجھا شاید میں سل کھا رہا ہوں۔حالانکہ اصل میں وہ اپنی زبان ہی کھا رہا تھا۔ہوتے ہوتے اس کی ساری زبان گھس گئی۔اسی طرح تم بھی گویا اپنی زبان کھا رہے ہو۔لیکن فرق یہ ہے کہ چیتے نے تو زبان کھائی تھی، اپنے مزہ کے لئے۔اور تم زبان کھا رہے ہو، خدا کے لئے۔اس کو تو اس کی زبان کا بدلہ نہیں ملتا۔مگر تم جس کے لئے زبان گھسا رہے ہو ، وہ زبان پیدا کرنے والا ہے۔بلکہ سارا وجود ہی پیدا کرنے والا ہے۔اس لئے تمہارے لئے یہ خطرہ نہیں ہو سکتا کہ تمہاری زبان گھس جائے تو پھر کیا ہوگا؟ اس لئے کہ پھر دوسری زبان تم کومل جائے گی۔پھر تیسری زبان مل جائے گی۔پھر چوتھی زبان مل جائے گی۔457