تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 33

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم تھے۔جس کو سواری نصیب ہو، آخر وہ کیوں استعمال نہ کرے؟ اس طرح وقت بھی بچ جاتا ہے، کام بھی جلدی ہو جاتا ہے۔مجھے پر بعض لوگ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ میں موٹر میں سواری کیا کرتا ہوں۔اگر سواری نہ کروں تو پھر کہیں گے کہ کام تھوڑا کرتا ہے۔یہ بات تو ویسی ہی ہے، کہتے ہیں کوئی خاوند اپنی بیوی کے پیچھے پڑ گیا کہ جب تو روٹیاں پکاتی ہے تو تیری کہنیاں کیوں ہلتی ہیں؟ اب یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ ایک عورت روٹیاں بھی پکائے اور اس کی کہنیاں بھی نہ ہیں؟ اسی طرح یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کام بھی زیادہ ہو اور اسباب بھی مہیا نہ ہوں۔جماعت یہ تو کہے کہ ہماری چٹھیوں کا جواب جلدی کیوں نہیں دیا جاتا مگر اعتراض یہ کرے کہ ایک پرائیویٹ سیکریٹری اور سات، آٹھ آدمی عملہ میں کیوں رکھے ہوئے ہیں؟ یہ بھی مطالبہ کرے کہ رقعوں کا جواب جلدی دیا جائے اور یہ بھی کہے کہ جواب دینے والا عملہ نہ ہو۔یہ عقل کے خلاف بات ہے۔یہ جو کہا گیا ہے کہ لجنہ کی کلرک کیوں ہے؟ اس کے متعلق یاد رہے کہ لجنہ کی ایک کلرک نہیں بلکہ دو کلرک ہیں۔اس طرح میں اعتراض کرنے والی کے اعتراض کو اور بھی پکا کر دیتا ہوں۔لیکن مجھے دو پر بھی اعتراض ہے۔میں قریباً سال بھر سے اپنی بیوی سے جھگڑا کر رہا ہوں کہ دو کلرک کافی نہیں، ایک تنخواہ دار سیکریٹری کا بھی اضافہ کیا جائے۔مگر اس خاتون کو اعتراض ہے کہ ایک کلرک بھی کیوں ہے؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہندوستان اور امریکہ میں چار سو لجنات پائی جاتی ہیں۔ان سب کا کام ایک کلرک کیسے کر سکتی ہے؟ اس خاتون نے تو دفتر میں کبھی کام نہیں کیا، اس کے خاوند نے کیا ہوگا۔وہ اپنے خاوند سے پوچھے کہ چار سو ڈ پٹی کمشنروں سے خط و کتابت کرنے کے لئے کتنے عملہ کی ضرورت ہوتی ہے؟ یہاں پنجاب میں سولہ ڈپٹی کمشنر ہیں۔ان سولہ ڈپٹی کمشنروں کی نگرانی کے لئے کمشنروں کے دفاتر میں کتنا عملہ رکھا ہوا ہے؟ پھر چار سو لجنات کے لئے کوئی ایک کلرک کس طرح کافی ہوسکتی ہے؟ پھر اس خاتون نے تو غالبا تعلیم نہیں پائی ، اس لئے شاید وہ اس کی اہمیت نہ سمجھ سکیں۔لیکن وہ اس بارہ میں اپنے خاوند سے ہی دریافت کر لیں۔میری بیوی ایم۔اے کا امتحان دے رہی ہے اور دو سال کی پڑھائی آٹھ مہینہ میں کر رہی ہے۔اس خاتون نے خود تو کائی امتحان نہیں دیا ہوگا، اس کے خاوند اور بھائیوں نے تو ایم۔اے کی تیاری کی ہوگی۔وہ ان سے ہی پوچھ سکتی ہیں کہ اس پر کتنا وقت صرف ہوتا ہے؟ چار گھنٹے ان کو صرف پروفیسر پڑھاتے ہیں اور پھر پڑھائی کو یاد کرنے کے لئے بھی وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ میں بھی ان سے دفتر کا کام لیتا ہوں۔اس لئے ان پر یہ اعتراض نہیں ہوسکتا کہ وہ کام نہیں کرتیں۔یہ بھی اعتراض کیا گیا ہے کہ آپ کے خاندان کی عورتیں لجنہ میں نہیں جاتیں۔واقعہ یہ ہے، عورتیں اس وقت بیٹھی سن رہی ہیں کہ یہاں دو جلسے ہوتے ہیں۔ایک جلسہ قادیان کی لجنہ کا ہوتا ہے اور 33