تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 19

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1948ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم دے گا۔ہم پھولوں کی پیچ پر چل کر دلوں کو طے نہیں کر سکتے۔دلوں کو تح کرنے کے لیے بارود کی سرنگوں پر چلنا پڑتا ہے۔اور بارودی سرنگیں جب پھٹتی ہیں تو ہڈیوں تک کو اڑا دیتی ہیں اور جسم کا پتہ بھی نہیں لگتا کہ کہاں گیا ہے؟ ان رستوں پر چلے بغیر تم خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم نہیں کر سکتے۔اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم کئے بغیر تم خدا تعالیٰ کو منہ بھی نہیں دکھا سکتے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 مارچ 1948ء) 19