تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 265

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلدسوم خلاصه از تقریر فرموده 24 جنوری 1952ء ایسے لوگ تلاش کرنے ہوں گے جو اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار ہوں وو تقریر فرمودہ 24 جنوری 1952ء شیخ مبارک احمد صاحب نے مشرقی افریقہ کے متعلق بعض باتیں بیان فرمائی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہمارے مقابلہ میں عیسائی مشنریوں کو کیا کیا سامان اور سہولتیں میسر ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری کوششیں کمزور ہیں اور کمزور ہونی چاہئیں۔لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے کاموں میں صیح طریق اختیار کریں۔مشرقی افریقہ میں اگر چہ وحشی خشی تعداد میں زیادہ ہیں لیکن روپیہ انگریزوں، پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کے پاس زیادہ ہے۔وہاں تین لاکھ کے قریب پاکستانی اور ہندوستانی بستے ہیں، جو ہماری اپنی زبان بولتے ہیں اور ہمارے جیسے جذبات اور احساسات رکھتے ہیں۔پچھلی ربع صدی میں ہم نے ان میں سے ایک تعداد احمدیت میں داخل کی ہے اور وہی تعداد ہمار ا 99 فی صدی بوجھ اٹھا رہی ہے۔ہما را چندہ 80-90 ہزار شلنگ سالانہ ہے۔لیکن خود افریقن لوگوں میں سے جو ایک ہزار احمدی ہوا ہے، ان کا چندہ 70 شلنگ ماہوار بھی نہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ اس تعداد کو بڑھایا نہ جائے؟ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں کو تبلیغ کے بغیر ہماری ترقی مشکل ہے۔جوں جوں ان لوگوں میں ہماری تعداد بڑھتی جائے گی ، ہماری تبلیغ ترقی کرے گی۔یورپ میں بھی ابھی تک ظاہری تعداد کی طرف توجہ کی جارہی ہے۔ہمیں اس قسم کے لوگ تلاش کرنے چاہیں ، جو اسلام کی خاطر ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں۔تعداد کو بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں۔اگر اس قسم کا ایک احمدی بھی مل جائے تو وہ اپنی جگہ احمدیت کا ستون اور عمود ہوگا“۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لوگ بیرونی ملک کے لوگوں کی بات سن لیتے ہیں۔لیکن جب رو آتی ہے تو وہ مقامی لوگوں کے ذریعہ سے ہی آتی ہے۔ایک پاکستانی اگر مجنونانہ تبلیغ کرے گا تو وہ لوگ اس کی مختلف تاویلیں کریں گے۔لیکن جب یہ جنون ان کے ہم وطنوں پر بھی سوار ہو جائے گا تو انہیں اسلام کی طرف متوجہ کئے بغیر نہیں رہے گا۔کسی شخص کے سامنے صداقت کو پیش کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اسے قبول نہ کرے۔ہمارے مبلغین کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے اور ایسے لوگ تلاش کرنے چاہئیں ، جو اسلام کو قبول کر لینے کے بعد مجنونانہ رنگ اختیار کر لیں۔وہ اسلام کو اپنے تمام کاموں پر ترجیح دیں اور اس کے لئے اپنے تمام جذبات کو قربان کر دیں۔وو ( مطبوعه روزنامه الفضل 07 فروری 1952ء) 265