تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 261

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 جنوری 1952ء تحریک جدید میں حصہ لینا، احمدیت کے قیام کی غرض کو پورا کرنا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1952ء آج جنوری کی 18 تاریخ ہے اور ایک مہینہ کے اندر اندر تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد ختم ہو جائے گی۔اس لئے آج میں پھر خطبہ تحریک جدید کے متعلق ہی پڑھتا ہوں۔دوستوں کو معلوم ہے کہ اس سال میں نے وضاحت سے بتا دیا ہے کہ تحریک جدید کا کام نہ چند سال کا ہے اور نہ چند افراد کا ہے۔بلکہ در حقیقت احمدیت کے قیام کی جو غرض تھی، یعنی غلبہ اسلام علی الادیان، اس غرض کو پورا کرنے کے لئے یہ کام جاری کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ جس غرض کے لئے احمدیت قائم کی گئی تھی اور جس غرض کے لئے کوئی شخص احمدیت میں داخل ہوتا ہے، اس کے متعلق وہ یہ نہیں کہ سکتا کہ یہ کام دوسروں کا ہے، میرا نہیں۔اگر یہ اس کا کام نہ ہوتا تو اسے احمدیت میں داخل ہونے کی ضرورت کیا تھی؟ آخری زمانہ میں اسلام ایسی مصیبت کے دور سے گزرنے والا تھا ، جس نے اس کی عظمت اور شوکت کو مسخ کر دینا تھا، کفر کو اسلام پر پھبتیاں اڑانے کا موقع ملنے والا تھا، کفر کو اسلام کی تضحیک اور تحقیر کرنے کا موقع ملنے والا تھا۔اس کے بعد اسلام نے اپنے رتبہ کو دوبارہ حاصل کرنا تھا اور اس مقام پر پہنچنا تھا، جس کو دیکھ کر کفار اپنی کامیابی اور ترقی سے مایوس ہو جائیں گے۔اور یہ کام ہر اس شخص کے ذمہ ہے یا یہ کام ہر اس شخص کا ہے، جو اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی کہتا ہے۔پس اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کرنا اور احمدیت کو قائم کرنا ، وہ کام نہیں، جس کے متعلق کوئی مسلمان یا احمدی یہ کہہ سکے کہ یہ کام فلاں کا ہے، میرا نہیں۔یہ کام ہر احمدی کا ہے اور یہ ہر زمانہ میں زندہ رہے گا اور قیامت تک چلے گا۔پس میں نے واضح کر کے بتا دیا تھا کہ تحریک جدید کا کام چند سال کا نہیں اور نہ یہ کام چند افراد کا ہے۔اور اب جبکہ میں نے حقیقت کو کھول دیا ہے، آئندہ یہ سوال نہیں ہو گا کہ کون چندہ دیتا اور کون چندہ نہیں دیتا؟ بلکہ اس وضاحت کے بعد ہر شخص، جو احمدیت میں شامل ہوتا ہے، بلکہ میں کہتا ہوں کہ ہر شخص، جو احمدیت سے دلچسپی لیتا ہے، خواہ وہ احمدی نہ بھی ہو ، اس پر یہ فرض عائد ہو جاتا ہے کہ وہ اس کام میں حصہ لے۔اور پھر اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے۔اب صرف ان لوگوں سے وعدے لے کر نہیں بھجوانے ، جو 261