تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 256
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم قرض وہاں سے ادا کر دیتے اور جماعت سے آہستہ آہستہ چندہ وصول کرتے رہتے۔پس یہ بھی ایک جائیداد ہے، جو تحریک جدید کے چندہ سے قائم ہوئی ہے۔ابھی وہ ابتدائی حالت میں ہے۔لیکن اس کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تحریک جدید کے چندہ کو زیادہ منظم اور باقاعدہ کیا جائے اور اس کی وصولی کے لئے زور دیا جائے۔اس سال کے تحریک جدید کے وعدوں کے لئے میں نے وقت کا اعلان نہیں کیا تھا۔اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد مغربی پاکستان والوں کے لئے 15 فروری ہو گی۔ایسٹ پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے وعدوں کے لئے آخری تاریخ دس مارچ ہوگی۔اور پاکستان اور ہندوستان سے جو باہر کے ممالک ہیں، مثلاً امریکہ ہے، انگلستان ہے، ایسٹ افریقہ ہے، ویسٹ ریقہ ہے یا اور دوسرے ممالک ہیں، ان سب کے وعدوں کے لئے 10 مئی آخری تاریخ ہوگی۔( مطبوعه روزنامه افضل 20 دسمبر 1951 ء ) 256