تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 217
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم " اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء مومن کا کام یہی ہونا چاہئے کہ وہ جو کہے، اسے پورا کرے خطبہ جمعہ فرمودہ 07 ستمبر 1951ء پچھلا ہفتہ تحریک جدید کا ہفتہ تھا۔اتوار کے دن ساری احمدی جماعتوں یا اکثر جماعتوں نے اپنی اپنی جگہ جلسے کئے اور تحریک جدید کے مختلف مقاصد کے متعلق لٹریچر دیئے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان جلسوں سے وہ مقصد حل ہو گیا، جن کے حل کی فکر میں ہم تھے؟ کیا ان جلسوں کی وجہ سے جماعت میں بیداری پیدا ہوگئی ہے؟ اور جنہوں نے غفلت، ستی اور لا پرواہی کی وجہ سے چندہ کی ادائیگی کی کوشش نہیں کی تھی یا انہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی تھی، کیا انہوں نے چندے ادا کر دیئے اور ہمارے کام کی مشکلات دور ہو گئیں؟ اگر تو ان جلسوں سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ جماعت کے ان لوگوں نے ، جنہوں نے ابھی تک وعدے ادا نہیں کیے تھے، انہوں نے وعدے ادا کر دیئے ہیں۔تب تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جماعت کے اندر ہوشیاری اور بیداری پیدا ہوگئی ہے۔اور اگر جلسے ہوئے اور ان میں تقریریں ہوئیں ، جیسا کہ مجھے کئی جماعتوں سے چٹھیاں وصول ہوئی ہیں کہ دھواں دھار اور شاندار تقریریں ہوئیں، میں نے تین گھنٹہ دھواں دھار تقریر کی اور فلاں نے اڑھائی گھنٹے تقریر کی لیکن اس کا نتیجہ کوئی نہیں نکل تو یہ تقریریں میرے لئے خوشی کا پیغام نہیں لا ئیں بلکہ رنج کا پیغام لائیں کہ جماعت کے لوگ اس قدرست ہو گئے ہیں کہ انہیں دھواں دھار تقریریں بھی بیدار نہیں کر سکیں۔یا ان تحریروں اور رپورٹوں کا میں یہ مطلب نکال سکتا ہوں کہ یہ محض حسن ظنی ہے کہ تقریریں ہوئیں۔ورنہ نہ کوئی اڑھائی گھنٹے تقریر ہوئی ہے اور نہ دھواں دھار اور شاندار تقریر ہوئی ہے۔وہی پھپھی اور بددل کرنے والی باتیں کی گئی ہیں۔غرض میں صرف دو نتیجے نکال سکتا ہوں کہ یا تو دھواں دھار اور شاندار تقریریں نہیں کی گئیں ، صرف رپورٹوں کے کاغذوں کو سیاہ کیا گیا ہے۔اور یا پھر یہ کہ جماعت میں ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں ( تھوڑے بہت تو ہر جگہ ہوتے ہیں اور ہر زمانہ میں ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ تھے۔اور ان کی اتنی تعداد ہو گئی ہے کہ ان کی کمزوری کی وجہ سے اب تحریک جدید کا چلنا قریباً ناممکن ہو گیا ہے اور یہ دونوں نتائج نہایت تکلیف دہ ہیں۔یہ کہہ دینا کہ جماعت کے سات، آٹھ فیصدی طبقہ میں ستی پیدا ہوگئی ہے، جو تحریک جدید میں جا کر پچاس، ساٹھ فیصدی ہو گئی ہے۔یہ بڑی 217