تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 161
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم " تبلیغ کرو اور دعائیں مانگو اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 جون 1950ء خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1950ء ہماری جماعت کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ ایک مامور من اللہ کی جماعت ہے۔اور مامور دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں آئے ہیں۔بلکہ ایک حدیث کی رو سے دنیا میں ایک لاکھ بیس ہزار مامور من اللہ گزرے ہیں۔ان کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ان کی جماعتوں کے حالات بھی ہمارے سامنے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار ماموروں کے حالات ہمارے پاس نہیں۔مگر جن کے نام قرآن کریم میں مذکور ہیں یا جن کا بائبل یا دوسری کتابوں نے ذکر کیا ہے، ان کے حالات تو ہمارے سامنے ہیں۔وہ ہم سے پوشیدہ نہیں۔ان نبیوں میں سے ایک نبی بھی ایسا نہیں گزرا ، جس کی جماعت نے آگ میں پڑے بغیر ، خون کی ندیوں میں سے گزرے بغیر ترقی کی ہو۔وو ہمیں سمجھ لینا چاہیے تھا کہ ہمارا یہ خیال کہ ہم صاحبزادوں کی طرح اپنی زندگیاں گزار دیں گے اور گزشتہ نبیوں کی جماعتوں کے سے حالات میں سے نہیں گزریں گے محض ایک دھوکا ہے۔مگر یہ نہایت ہی حیرت انگیز اور قابل افسوس بات ہے کہ میں اب بھی دیکھتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ ہم میں اب یہ احساس پیدا ہو جاتا کہ ہمیں بھی آگ اور خون کی ندیوں میں سے گزرنا پڑے گا ، ہم اس واقعہ کو بھول گئے ہیں اور ہماری جماعت نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا“۔وو ""۔۔۔ہماری جماعت کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے اندر ایک بیداری پیدا کر لیتی اور اس آدمی کی مانند جو آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہوتا ہے، اپنے آپ کو تیار کر لیتی۔واقعہ یہی ہے کہ تبلیغ کے بغیر نہیں چارہ نہیں بس ایک طرف تبلیغ کرنی چاہیے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنی چاہیں تبھی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔تبلیغ تمہاری تعداد کو بڑھائے گی اور دعا ئیں خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچیں گی۔تبلیغ سے ہر درجہ اور حلقہ کے لوگ احمدی ہوں گے یا پھر انہیں کم از کم یہ پتہ لگ جائے گا کہ احمدی کیسے ہوتے ہیں؟ بے شک وہ احمدی نہ ہوں لیکن انہیں یہ تو پتہ لگ جائے گا کہ احمدیت کی تعلیم کیا ہے؟ اور جب انہیں احمدیت کی تعلیم کا پتہ لگ 161