تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 131

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم پیغام فرموده 18 جنوری 1950ء نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے پیغام فرمودہ 18 جنوری 1950ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ نوجوانان جماعت ! هو الناصر نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے السلام عليكم ورحمة الله وبركاته تحریک جدید کے دفتر دوم کی مضبوطی کا کام اس سال میں نے خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا ہے۔بعض مجالس کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ اس بارہ میں کوشش کر رہے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ہر جگہ کے خدام سر گرم کوشش کر کے دفتر دوم کے وعدوں کو اس سال پانچ لاکھ تک لے جائیں۔اس کے لئے 05 فروری 1950ء کا دن مقرر کیا جاتا ہے۔اس دن ہر شہر اور گاؤں میں جلسے کئے جائیں ، جن میں تحریک جدید کی اہمیت واضح کی جائے۔اور اس کے بعد خدام گھر یہ گھر پھر کر نئے سال کے وعدے لیں اور یہ تسلی کریں کہ ان کے شہر میں کوئی ایسا نو جوان باقی نہ رہے، جو تحریک جدید کے دفتر اول یا دوم میں شامل نہ ہو۔چندہ کی شرح میں بھی کچھ رعایت کر دیتا ہوں، آئندہ دفتر دوم کا کم از کم وعدہ ماہوار آمد کے بیس فیصدی کے برابر کیا جا سکتا ہے۔لیکن پانچ روپے سے کم کوئی وعدہ نہ ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو اور اس مہم میں آپ کو کامیاب کرے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد خليفة المسيح الثاني 18 جنوری 1950ء ( مطبوعه روزنامه الفضل 21 جنوری 1950ء) 131