تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 98
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم کہ ایسی عورت کی شادی واقف زندگی مرد سے ہو۔یا شروع شروع میں ایسی عورتیں لے لی جائیں، جو بیوہ ہوں یا بڑی عمر کی ہوں، ان کے بچے جوان ہو چکے ہوں، انہیں گھروں میں کوئی خاص کام نہ ہو اور ان کے مرد بھی انہیں اجازت دے دیں کہ وہ اشاعت اسلام کا کام کریں۔ایسی عورتوں کو ہم کہیں گے کہ جاؤ تم دین کی خدمت کرو۔شریعت نے تمہیں ان قیود سے آزاد کر دیا ہے، جو اسلام کی وجہ سے ایک نوجوان عورت پر عائد ہوتی ہیں۔شروع شروع میں ایسی عورتوں کو تربیت دے کر کام کو فوراً شروع کر دینا چاہئے۔اس کے بعد وہ لڑکیاں ، جن کو ان کے والدین اجازت دیں ، انہیں صنعت و حرفت اور دوسری چیزیں ، جو عورتوں میں تبلیغ کے لئے ضروری ہیں ،سکھا کر اور دینی تعلیم دے کر باہر بھجوایا جائے۔یہ ایک نئی چیز ہے لیکن مسیح اول کے زمانہ میں اس پر عمل ہوا ہے۔ہمارے سامنے بھی وہ مشکلات در پیش ہیں، جو مسیح اول کو در پیش آئیں۔اس لئے انہیں دور کرنے کے لئے وہی طریقہ استعمال کیا جائے گا، جو مسیح اول کے حواریوں نے کیا۔وہ بھی عورتوں سے تبلیغ کا کام لینے پر مجبور ہو گئے تھے اور ہم بھی عورتوں سے تبلیغ کا کام لینے کے لئے مجبور نظر آتے ہیں۔قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو وہ مشکلات پیش نہیں آئی تھیں، جو ہمیں پیش آ رہی ہیں۔کیونکہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے مثیل تھے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جہاں مہدی اور احمد تھے، وہاں آپ کو عیسی اور مسیح کا نام بھی دیا گیا ہے۔مسیح اور عیسی ہونے کی وجہ سے آپ کو بھی وہی مشکلات پیش آئیں گی، جو مسیح اول کو پیش آئیں۔اور ان کے دور کرنے کے لئے وہی طریقہ استعمال کیا جائے گا، جو مسیح اول کے حواریوں نے استعمال کیا۔" ہم مومنوں کی نقل کریں گے اور جو کام مخلصین اور مومنین کرتے تھے ان میں یہ بھی شامل تھا کہ انہوں نے عورتوں سے تبلیغ کا کام لیا بلکہ فلسطین میں حضرت مسیح علیہ السلام کی موجودگی میں عورتوں سے یہ کام لیا گیا۔پس اس اعلان کے ذریعہ میں اس نئے پہلو کو بھی جماعت کے سامنے رکھتا ہوں۔ایسی عورتیں، جو گھریلو ذمہ داریوں سے آزاد ہوگئی ہوں اور وہ مجھتی ہوں کہ وہ سلسلہ کے لئے مفید ہوسکتی ہیں، انہیں میں تحریک کرتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ انہیں توفیق دے تو وہ اپنی بقیہ عمر احمدیت کی تبلیغ میں لگائیں۔اور پھر وہ لڑکیاں ، جن کے والدین اجازت دے دیں اور وہ بجھتی ہوں کہ وہ تبلیغ کر سکتی ہیں، وہ آگے آئیں۔لیکن وہ یا درکھیں کہ وہ سلسلہ کے لئے اسی وقت ہی مفید ہوسکتی ہیں، جب ان کے خاوند واقف زندگی ہوں۔ان کی اگر کسی واقف زندگی سے منگنی ہو گئی ہے تو پھر ان کے لئے اس تحریک میں شامل ہونا آسان ہے۔یا اگر وہ 98