تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 81
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم تحریک جدید کی غرض خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء تحریک جدید کے مالی سال میں سے بہت سے مہینے گزر چکے ہیں اور اب ساتویں سال کے قریباً پانچ مہینے باقی ہیں۔سوائے ان مستثنیات کے کہ بعض لوگ مجبوریوں کی وجہ سے زیادہ مہلت لے لیتے ہیں یا دوسرے ممالک میں رہنے والے ہیں یا ہندوستان کے دوسرے صوبوں میں رہتے ہیں۔باقی سب کے نومبر کے آخر تک بارہ مہینے پورے ہو جائیں گے۔۔مجھے خوشی ہے کہ اس سال تحریک جدید میں چندہ لکھانے والوں میں سے ایک معتد بہ حصہ نے یہ کوشش کی ہے کہ ان کا وعدہ مئی میں پورا ہو جائے۔چنانچہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت مئی کے مہینہ تک پندرہ ہزار روپیہ کی آمد زیادہ ہوئی ہے۔مگر سال کو مد نظر رکھتے ہوئے در حقیقت ابھی وعدوں کا نصف حصہ وصول ہوا ہے۔حالانکہ سات مہینے گزر چکے ہیں اور پانچ مہینے باقی ہیں۔پھر اس وصولی میں بیرونی جماعتوں کا بھی ایک حد تک چندہ شامل ہے۔جن کی مہلت نومبر کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ان کو اگر نکال دیا جائے تو ہندوستان کے چندہ میں سے ابھی نصف بھی وصول نہیں ہوا۔مگر بہر حال بعض گزشتہ سالوں سے اس سال اچھی وصولی ہوئی ہے اور وقت پر ہوئی ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ابھی کثیر حصہ چندہ دینے والوں کا ایسا ہے جن کی رقوم وصول نہیں ہوئیں اور دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔اس لئے میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس چندہ کو جلد سے جلد ادا کرنے کی کوشش کریں۔یہ چندہ جیسا کہ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے، طلوعی ہے۔اس میں کسی پر جبر نہیں کیا جاتا، کوئی تعین نہیں ہوتی، کوئی زور نہیں دیا جاتا بلکہ ہر شخص اپنی مرضی، اپنی خواہش، اپنے ظرف اور اپنے ایمان کی وسعت کے مطابق چندہ لکھواتا ہے۔ہزاروں ہزار ہماری جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو تحریک جدید میں چندہ نہیں لکھواتے اور انہوں نے سات سالوں میں سے ایک سال میں بھی حصہ نہیں لیا مگر ان کو کوئی برا نہیں کہتا۔اس لئے کہ یہ فرضی چندہ نہیں کہ اگر کوئی شخص اس میں اپنا وعدہ نہ لکھائے تو اسے کہا جائے کہ اس نے جماعت 81