تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 767 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 767

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 14 فروری 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم احمدی ہر سال بنائے تو چند سالوں کے اندراندر تمہیں ہندوستان میں کوئی غیر مذہب والا نہ ملے گا اور سولہ سال کے بعد تمہیں تمام دنیا میں کوئی غیر احمدی نہ ملے گا۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم کو تبلیغ کی دھن لگ جائے اور اس کے بغیر تم پر روٹی کھانا حرام ہو جائے اور تبلیغ کے بغیر تمہیں چین اور آرام نہ آئے۔جب تمہارے قلوب کی یہ حالت ہو جائے گی تو تم دیکھو گے کہ جماعت فوری طور پر ترقی کرنا شروع کر دے گی۔میں جماعت کے اس کام سے بھی خوش ہوں لیکن حقیقی خوشی تبھی حاصل ہو سکتی ہے، جب ہر احمدی ہر سال کم از کم ایک احمدی بنائے اور یہ سلسلہ متواتر چلتا جائے۔اور جیسا کہ میں نے کہا ہے، یہ کام کوئی مشکل نہیں۔صرف ذمہ داری کو سمجھنے اور اپنے فرض کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ہم نے پہلے ہی بہت ستی اور غفلت کی ہے۔اب اس کی تلافی کی کوشش کرنی چاہیے اور آئندہ جلدی جلدی قدم اٹھانا چاہیے۔ہماری جماعت کے اعلان پرستاون سال گزر گئے ہیں۔اگر ابتدا سے ہی ہم لوگ اس اخلاص کا نمونہ پیش کرتے کہ ہر احمدی کم از کم سال میں ایک احمدی ضرور بناتا تو آج تک کبھی کی دنیا فتح ہو چکی ہوتی۔لیکن افسوس کی بات یہی ہے کہ اپنی ذمہ داری کو کماحقہ سمجھا نہیں گیا۔میں اس وقت تمام چہروں سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ لوگ حساب پر حیران ہوئے ہیں کہ کام کتنا معمولی ہے یعنی سال میں صرف ایک احمدی بنانا اور نتیجہ کتنا شاندار ہے کہ سولہ سال میں تمام دنیا احمدی بن سکتی ہے؟ گویا ان کے سامنے یہ ایک نئی چیز پیش کی گئی ہے۔جس طرح بادشاہ اس موجد کی بات کو نہیں سمجھا تھا، اسی طرح آپ لوگ بھی اب تک میری بات کو نہیں سمجھے۔اگر اب بھی آپ لوگ میری سکیم کے ماتحت پوری کوشش کے ساتھ تبلیغ کرنے لگ جائیں تو اس کے اتنے شاندار نتائج نکلیں گے کہ وہ آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے ؟“ ( مطبوعہ الفضل 21 فروری 1947ء ) 850