تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 762 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 762

جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 فروری 1947ء اپنے جسم کی ضروریات کی طرح، اپنی روح کی ضروریات کا بھی خیال رکھو 32 خطبہ جمعہ فرموده 14 فروری 1947ء پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے اظہار کے لئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پچھلے جمعہ میں، میں نے اعلان کیا تھا کہ تحریک جدید دور اول کے وعدوں کی مقررہ تاریخ میں بہت تھوڑے دن باقی رہ گئے اور گذشتہ سال کی نسبت ابھی چالیس ہزار کی کمی ہے۔اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ کئی دفعہ جماعت پر ایسا وقت آیا ہے کہ بظاہر ہماری تدبیریں اور کوششیں بیکار نظر آتی ہیں اور ہماری مشکلات بڑھ رہی ہوتی ہیں لیکن معا اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ہماری نا امیدی امید میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مایوسی خوشی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بقیہ تین چار دنوں میں حیرت انگیز تغیر ہوا۔اس سے قبل ہزار ڈیڑھ ہزار روزانہ کی رفتار سے وعدے آرہے تھے اور کل وعدے دولاکھ اٹھائیس ہزار تک کے آچکے تھے۔اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اور کوئی آٹھ دس ہزار کے وعدے آجائیں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یکدم تغیر ہوا اور آخری دودنوں میں سے ایک دن تو کوئی اٹھارہ ہزار کے وعدے ایک ہی دن میں آگئے اور وہ کمی پوری ہوگئی۔اب اس وقت تک دولاکھ ساٹھ ہزار کے وعدے آچکے ہیں اور ابھی بہت سے فوجیوں اور دوسرے علاقوں کے وعدے باقی ہیں۔اسی طرح دفتر دوم کے سال سوم میں بھی پہلے کی نسبت ترقی ہے۔نوے ہزار کے وعدے اس وقت تک آچکے ہیں اور ابھی بہت سا حصہ باقی ہے اور بیرون ہند کے وعدے بھی باقی ہیں۔اب ہمیں امید ہے کہ دونوں دفتروں کے وعدے اپنے اپنے وقت پر پچھلے سال کی نسبت بڑھ جائیں گے۔جب میں نے اعلان کیا تھا اس وقت گذشتہ سال کی نسبت اس تاریخ تک صرف دوسوروپے کا فرق تھا۔لیکن اب وہ فرق قریباً ہمیں ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری بات جس پر میں اظہار خوشنودی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ اس سال جماعت میں کسی قدر تبلیغ کے متعلق بھی بیداری پیدا ہوئی ہے اور جماعت نے تبلیغ کے لئے جو جدو جہد کی ہے، اس کے خوش کن نتائج نکل رہے ہیں۔اس وقت تک یعنی 14 فروری تک جو بیعتیں ہوئی ہیں، وہ پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔اور اتنی بیعتیں پچھلے سال کسی مہینے میں نہیں ہوئی تھیں۔اگر 845