تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 61

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء لیں اور جماعتوں کو بھی چاہئے کہ نہ صرف افراد کے لحاظ سے ان کی لٹیں پہلے سالوں سے بڑھ کر ہوں بلکہ چندہ کے لحاظ سے بھی ان میں زیادتی ہو۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہوئے میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس کام میں برکت ڈالے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے ایک ایسی بنیاد قائم کرنے میں مدد دے جو اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کرنے والی ہو ، اسی طرح احمدیت پر جو دشمن اعتراضات کر رہے ہیں اللہ تعالی اس تحریک کے ذریعہ ان کے اعتراضات کو پاش پاش کر دے تا اسلام اور احمد بیت تمام قلوب پر چھا جائیں اور دنیا کی تمام قو میں دین کے جھنڈے کے نیچے ایک ہاتھ پر جمع ہو جا ئیں۔( مطبوع الفضل 07 دسمبر 1940ء) 61