تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 653
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم وو تبلیغ کی دوحصوں میں تقسیم اقتباس از تقریر فرموده 30 مارچ 1945ء تقریر فرمودہ 30 مارچ 1945ء برموقع مجلس شوریٰ میں یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ آئندہ تبلیغ کو میں نے دو حصوں میں منقسم کر دیا ہے۔ہندوستان کی تبلیغ کو صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت کر دیا ہے اور بیرون ہند کی تبلیغ کو تحریک جدید کے ماتحت کر دیا ہے۔اور میں نے ہدایت دے دی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اپنے موجودہ بیرون ہند کے بجٹ تحریک جدید کے سپر د کر دے اور تحریک جدید اپنے ہندوستانی مبلغین اور ان کے بجٹ کو صدرانجمن احمدیہ کے سپرد کر دے۔ساتھ ہی میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرونی جماعتوں کے بجٹ سوائے ہندوستانی جماعتوں کے، جیسے نیروبی ہے، فارن مشنوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہی استعمال کئے جائیں۔اور ہر ملک کا روپیہ اسی ملک کی تبلیغ پر خرچ ہو، یہاں تک کہ بیرونی مشن خوب مضبوط ہو جائیں۔مگر تحریک جدید کے ماتحت وہاں کے مقامی لوگوں کو خود خرچ کر لینے کا اختیار نہ ہو۔اگر وہ روپیہ ان کی ضروریات سے بڑھ جائے گا تو بیشک صدرانجمن احمد یہ کو مل جائے گا۔مگر جب تک وہ مشن مضبوط نہیں ہوتے ، میرا فیصلہ یہی ہے کہ ان کا چندہ انہی مشنوں پر خرچ ہوتا رہے۔یہ چندے بہت تھوڑے ہیں اور غیر ملکی جماعتیں بھی زیادہ نہیں ہیں۔صرف عرب، مصر، انگلستان، یونائیڈ سٹیٹس امریکہ اور ویسٹ افریقہ یہی غیر ملکی جماعتیں کہلاتی ہیں اور ان کا چندہ بہت تھوڑا ہوتا ہے۔ان غیر ملکی جماعتوں کی طرف سے چندہ نہ آنے سے صدر انجمن احمدیہ کے بجٹ پر کوئی غیر معمولی اثر نہیں پڑ سکتا۔لیکن اس کے مقابلہ میں اگر یہ رو پیدا نہی مشنوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے ان کی ترقی میں بہت کچھ مددل سکتی ہے۔اور ان لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کیا جا سکتا ہے کہ تمہارا روپیہ تمہارے ملک میں ہی تبلیغ اسلام پر خرچ کیا جا رہا ہے تمہیں چاہئے کہ اپنے مشن کو اور زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کرو۔میں امید کرتا ہوں کہ چند سالوں میں ہی اس طریق کے ماتحت بیرونی ممالک کے مشن انشاء اللہ مضبوط ہو جائیں گے۔اور جب ان کی ضروریات سے چندہ بڑھ گیا تو وہ روپیہ پھر صدرانجمن احمدیہ کو ہی ملنا شروع ہو جائے گا“۔وو خدا تعالیٰ بھی ہمارے لئے خوشی کی ہوائیں چلا رہا ہے اور مختلف ملکوں سے اسلام کی ترقی کی خبریں آرہی ہیں۔مگر اس کے ساتھ ہی بعض ایسی خبریں بھی آرہی ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم اپنے قدم کو اور زیادہ تیز کر دیں اور تبلیغ کو زیادہ زور اور سرگرمی کے ساتھ پھیلائیں۔چنانچہ 653