تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 649
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1945ء ملے یا نہ ملے؟ اس لئے جتنا حصہ بھی اس تحریک کے ثواب کا اپنی زندگی میں لے سکتا ہوں، لے لوں۔چنانچہ میں آج تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا ہوں اور وہ دوست ، جنہوں نے اب تک اس میں حصہ نہیں لیا، ان سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی دفتر دوم میں اپنا وعدہ جلد سے جلد لکھوا دیں اور جو دوست اول یا دفتر دوم میں پہلے سے حصہ لے رہے ہیں، وہ پہلے سے بڑھ کر حصہ لیں۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ایسا موقع نہ سینکڑوں سال میں پہلے کسی جماعت کو ملا ہے اور نہ آئندہ ملے گا۔اس وقت اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہماری جماعت کے سپر د کیا گیا ہے۔اور اسلام کا جھنڈا تمام دنیا میں بلند نہیں کیا جا سکتا جب تک دوبارہ اس کے سپاہیوں میں وہی روح پیدا نہ ہو جائے ، جو قرون اولیٰ کے مسلمانوں میں پائی جاتی تھی اور جس کی مثالیں میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔اسی طرح جو لوگ پہلے بے کار تھے لیکن اب ملازم ہو چکے ہیں یا انہوں نے کوئی اور کاروبار شروع کیا ہوا ہے، ان کو بھی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ، دفتر دوم میں حصہ لیں۔ساتھ ہی میں دفتر والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ دفتر دوم کو مکمل کرنے اور اس کے وعدوں کو دو تین لاکھ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ یہ ہمارا کم سے کم خرچ ہے، جوممکن ہے دو تین سال میں پانچ چھ لاکھ تک پہنچ جائے۔اگر دفتر دوم کے وعدے کم از کم تین لاکھ تک پہنچ جائیں تو پھر ہم سہولت کے ساتھ اپنی سکیموں کو جاری کر سکتے ہیں۔اب جنگ ختم ہو گئی ہے اور غیر ممالک میں جانے کے لئے لوگوں کو سہولتیں مل رہی ہیں۔ہمارے نو مبلغ اس وقت تک باہر جاچکے ہیں اور پندرہ سولہ کے قریب تیار بیٹھے ہیں، جو عنقریب مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے جانے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں جو مصائب اور تکالیف کا زمانہ ہے، مجھے بہت سی اخبار غیبیہ بتائی ہیں۔جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی برکات کا سلسلہ شاندار طریق پر دنیا میں ظاہر ہونے والا ہے۔اگر ہم اس وقت کام کریں گے تو ویسا ہی ہوگا ، جیسے کہتے ہیں کہ لہو گا کر شہیدوں میں داخل ہوتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری نصرت کے سامان پیدا ہورہے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی اشاعت کے غیر معمولی سامان پیدا فرمائے گا۔تین چار دن ہوئے ، میں نے ایک رویاء میں دیکھا کہ میں عربی بلاد میں ہوں اور ایک موٹر میں سوار ہوں۔ساتھ ہی ایک اور موٹر ہے جو غالباً میاں شریف احمد صاحب کی ہے۔پہاڑی علاقہ ہے اور اس میں کچھ ٹیلے سے ہیں۔جیسے پہل گام، کشمیر یا پالم پور میں ہوتے ہیں۔ایک جگہ جا کر دوسری موٹر جو میں سمجھتا ہوں میاں شریف احمد صاحب کی ہے، کسی اور طرف چلی گئی ہے اور میری موٹر اور طرف۔ایسا معلوم 649