تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 593
خطبہ جمعہ فرموده 07 ستمبر 1945ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اور ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ورنہ دو چار لاکھ جماعت کی دو تین ارب سے کیا نسبت ہے؟ ایسی بھی تو و نسبت نہیں جیسے آٹے میں نمک کی ہوتی ہے۔ان کے اموال، ان کی شان و شوکت اور ان کے رسوخ کے مقابل میں ہماری کوئی حیثیت ہی نہیں۔پس ہمارے دوستوں کو اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی چاہیے اور آئندہ مزید مالی اور جانی قربانیوں کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا رحم اور فضل نازل فرمائے، ہماری دماغی طاقتوں میں ترقی دے، ہماری عقلوں کو تیز کرے اور ہماری علمی حالت درست کرے تاکہ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں ، جو ہمارے سامنے ہے۔امين۔اللهم امين۔( مطبوع الفضل 18 ستمبر 1945ء) 593