تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 565
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء اور اگر ہم ٹھہرتے ہیں اور گرتے ہیں تو دائیں طرف بھی شیطان کی گود میں گرتے ہیں اور بائیں طرف بھی شیطان کی گود میں گرتے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے دلوں کو تقویت دے اور اللہ تعالیٰ کے راستہ میں موت ان کو سب سے پیاری چیز نظر آنے لگے اور وہ چیزیں ، جن کے لئے دنیا دوڑتی ہے اور ان کی خواہش رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ کے لئے وہ انہیں بری نظر آنے لگیں۔تا کہ ہمارا اصل بدلہ اور ہماری حقیقی جزا ہمیں اس دنیا میں بھی ملے اور اگلے جہان میں بھی مل جائے“۔( مطبوعه الفضل 4 جون 1945ء) 565