تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 555 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 555

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود ها | مئی 1945ء میں نے متواتر بیان کیا تھا کہ میں جو کہتا ہوں کہ جنگ 1945 ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔میں یہ کسی الہام کی بناء پر نہیں کہتا بلکہ میرے استدلال کی بنیاد اس بات پر ہے کہ چونکہ تحریک جدید کا آخری سال چندوں کی ادائیگی کے لحاظ سے 1945ء کے شروع میں یعنی اپریل میں جا کر ختم ہوتا ہے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ جنگ 1945 ء کے شروع یعنی اپریل میں ختم ہو جائے گی۔خدا تعالیٰ نے میری اس بات کو لفظاً لفظاً پورا کیا اور نہ صرف سال اور مہینہ کے لحاظ سے بلکہ تاریخ اور دن کے لحاظ سے بھی یہ بات لفظاً لفظاً پوری ہوئی۔(الحمد لله)۔یہ ایک ایسا عظیم الشان نشان ہے، جو نہ صرف احمد یوں بلکہ غیر احمدیوں کی مجلسوں میں بھی میں نے اس کو متواتر بیان کیا تھا۔1943ء میں دہلی میں جب مجھ سے ایک مجلس میں جس میں کئی غیر احمدی معززین موجود تھے ، یہ پو چھا گیا کہ جنگ کب ختم ہوگی ؟ تو میں نے بتایا تھا کہ اپریل 1945 ء سے جون 1945 ء تک ختم ہو جائے گی۔اور اب ایک دوست نے یاد کرایا ہے کہ 1944 ء کے شروع میں جب میڈیکل کالج کے غیر احمدی طلباء آپ سے ملنے کے لئے آئے تھے، ان میں سے ایک نے آپ سے سوال کیا تھا کہ جنگ کب ختم ہو گی؟ تو آپ نے تعین کر دی تھی کہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی۔اور وہ لکھتے ہیں کہ میں نے آپ کی یہ بات اسی وقت لکھ لی تھی۔چنانچہ وہی ہوا اور جنگ ٹھیک اسی وقت پر آکر ختم ہوئی۔اپریل کی میعاد اس لحاظ سے درست ثابت ہوئی کہ کہا جاتا ہے کہ ہٹلر 28 اپریل کو مارا گیا اور آخری تاریخ تحریک کے لحاظ سے، اس لحاظ سے یہ بات پوری ہوئی کہ قانونی طور پر جنگ 7 مئی کو ختم ہوئی۔اور سات مئی ہی تحریک جدید کے چندوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ تھی۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ وہ نہ صرف اپنے الہام کے ذریعہ رحمت کا نشان دکھاتا ہے بلکہ بعض دفعہ اپنے بندہ کے منہ سے نکلی ہوئی بات ایسے عجیب رنگ میں پوری کر دیتا ہے کہ وہ بات نہ صرف سالوں اور مہینوں کے لحاظ سے پوری ہوتی ہے بلکہ دنوں کے لحاظ سے بھی پوری ہو جاتی ہے۔جیسا کہ اس نے یہ نشان دکھایا ہے کہ نہ صرف اسی سال اور اسی مہینہ میں جنگ ختم ہوئی بلکہ عین اسی تاریخ اور اسی دن جنگ ختم ہوئی، جو تحریک جدید کے آخری سال کا بالحاظ چندوں کی ادائیگی کے آخری دن تھا۔اور میں بار ہا بیان کر چکا ہوں کہ تحریک جدید کے ساتھ اس جنگ کی وابستگی ہے۔جب تحریک جدید کا آخری سال ختم ہوگا ، جنگ بھی اسی وقت ختم ہوگی۔پس یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ عین اسی تاریخ اور اسی دن جنگ ختم ہوئی۔حالانکہ ابھی ستمبر یا اکتو بر1944ء میں مسٹر چرچل کی تقریر شائع ہوئی تھی کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ جلدی ختم ) 555