تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 541
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ1945ء تغیرات ایسے ہیں کہ پہلے بعض سال، سال میں بھی نہ ہوتے تھے اور بعض تو دودو، چار چار سال میں نہ ہوتے تھے مگر اب اللہ تعالیٰ نے دوماہ میں وہ تکمیل تک پہنچا دیئے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے غیر معمولی تغیرات پیدا کئے جارہے ہیں۔پس ہمارا بھی فرض ہے کہ غیر معمولی قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ایک دن تھا جب ہم تحریک جدید کی قربانیوں کو بڑا کہتے تھے مگر اب وہ وقت آنے والا ہے جب یہ قربانیاں بیچ نظر آئیں گی۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک طرف تو تحریک جدید کے دفتر دوئم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کریں۔اس وقت تک صرف چالیس ہزار روپیہ سالانہ کے وعدے آئے ہیں حالانکہ ضرورت اڑھائی لاکھ کی ہے۔پس دوست زیادہ سے زیادہ اس دفتر میں شامل ہوں۔بعض لوگ چھوٹے بچوں کی طرف سے دو دو، چار چار آنے یا آٹھ آنہ یا روپیہ دے کر ان کو شامل کرتے ہیں۔مگر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچہ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ اس سے کم عمر کے بچوں کو شامل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ پورے انیس سال میں ان کی طرف سے اس کے والدین معمولی سی رقم داخل کرتے رہیں گے اور اسے خود آخر تک قربانی کرنے کا موقع نہ مل سکے گا۔اگر بارہ سال کے کسی لڑکے کو والدین شامل کریں تو پھر اگر وہ 21 سال کی عمر کا ہو کر بھی خود کمانے لگے تو دس سال تک خود بھی حصہ لینے کا موقع پاسکے گا۔پس میں نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے کسی بچہ کو شامل نہ کیا جائے۔ہاں ثواب کے طور پر والدین چاہیں تو اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دے سکتے ہیں مگر تحریک جدید کے سپاہیوں میں ان کا شمار نہ ہو سکے گا۔ہاں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو با قاعدہ شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اس سال کا عرصہ خود قربانی کرنے کا پاسکتے ہیں۔اگر چھوٹے چھوٹے بچوں کو ہی چند آنے لے کر شامل کر لیا جائے اور پانچ ہزار میں سے دو تین ہزار ایسے بچے ہو جائیں تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ یہ تحریک بالکل بے حیثیت ہو جائے گی۔اور ان بچوں کی طرف سے دو دو، چار چار آنہ چندہ دوسروں کی قربانیوں کو بھی چھپا دے گا۔تحریک جدید کے بعد وقف فنڈ کی تحریک ہے۔اس میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کے وعدے آچکے ہیں۔چار سو کے قریب اور وعدے بھی ہیں، جن کی تفصیلات اب تک نہیں ملیں۔ان کو ملا کر شاید ڈیڑھ کروڑ کے وعدے ہو جائیں۔مگر میں چاہتا ہوں کہ اس تحریک کو کم سے کم پانچ کروڑ تک پہنچایا جائے تا اگر کسی وقت دو فیصدی کا بھی مطالبہ کیا جائے تو 10-8لاکھ روپیہ وصول ہو سکے۔541