تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 499

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم 23 اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء پس ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب حاصل کرنے کے عظیم الشان مواقع ہیں۔اگران عظیم الشان مواقع کے ہوتے ہوئے، پھر بھی ہم غفلت سے کام لیں اور کوتاہی کا ارتکاب کریں تو یہ ہماری انتہائی بدقسمتی ہوگی۔ورنہ خدا نے ہمارے لئے ثواب کے مواقع بہم پہنچانے میں قطعا بخل سے کام نہیں لیا۔مگر یہ یا درکھنا چاہیے، یہ پچیس لاکھ روپی کاریز رونڈ صرف ہمارا ابتدائی قدم ہے۔ورنہ ہماری خواہش تو یہ ہونی چاہیے کہ ہمارے پاس پچیس کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ ہو۔پس کمریں کس لو اور اشاعت اسلام کی خاطر ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کوشش کرو۔جب یہ پہلا قدم اٹھا لو گے اور پچیس لاکھ روپیہ کاریز روفنڈ قائم کرلو گے تب تم میں سے کئی لوگوں کو اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق عطا فر مادے گا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی جانوں کو بھی خدا تعالی کی راہ میں قربان کر دیں اور اس کی ابدی رضا اور دائمی جنت کے مستحق ہو جائیں۔رپورٹ مجلس شور می منعقد : 09:07 اپریل 1944ء) 499