تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 447

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم تقریر فرمود : 22 نومبر 1944ء کرتے ہیں، وہ واقف ہیں ، وہ واقف کہلانے کے مستحق ہیں۔مجاہد کہلانے کے نہیں۔ہاں جب کوئی واقف جہاد کے لیے روانہ ہو جائے تو چونکہ وہ عملی طور پر جہاد میں شریک ہو جاتا ہے، اس لیے وہ واقف ہی نہیں رہتا بلکہ مجاہد بھی بن جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جانے والے مبلغین کے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کے بعد جلدی جلدی اور مبلغین بھیج سکیں۔یہاں تک کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے اور دنیا کی پسماندہ اور گری ہوئی اقوام میں نہ صرف دینی تبلیغ ہو جائے بلکہ دینوی بھی۔ان میں نہ صرف مذہبی تبلیغ ہو سکے بلکہ انہیں تمدنی ترقی بھی حاصل ہو سکے اور ان کا شمار دنیا کی اعلیٰ تعلیم یافتہ ترقی یافتہ اور متمدن اقوام میں ہونے لگئے۔( مطبوعه الفضل 14 دسمبر 1944ء) 447