تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 432
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم حصہ مقرر کرتا ہوں۔جس کے اندر ایک زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا خرچ اور ایک زبان میں قرآن کریم کو چھپوانے کا خرچ ، اسی طرح ایک زبان میں سلسلہ کی کسی کتاب کو چھپوانے کا خرچ شامل ہوگا۔قتسم کے لحاظ سے دو لیکن حصوں کے لحاظ سے یہ چار کتابیں بن جاتی ہیں۔یعنی دوتر جموں اور دو کتابوں کی اشاعت ایک ایک حلقہ کے ذمہ ہوگی۔یہ دونوں مل کر چار کتابیں بن جاتی ہیں لیکن چونکہ ایک ترجمہ قرآن اور ایک اس ترجمہ قرآن کی اشاعت کا خرچ ہوگا اور یہ ایک ہی چیز ہے۔اسی طرح کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اس کتاب کی اشاعت کا خرچ علیحدہ ہوگا اور یہ بھی ایک ہی چیز ہے۔اس لئے اقسام کے لحاظ سے تو یہ چار اقسام چندہ کی ہیں لیکن کام کے لحاظ سے دو ہی ہیں۔پس اس حصہ کا خرچ میں کلکتہ والوں پر ڈالتا ہوں۔مگر چونکہ دوسری جماعتیں بھی اس چندہ میں شامل ہونے کا حق رکھتی ہیں، اس لئے بنگال اور اڑیسہ اور آسام اور بر ما فرنٹ کی طرف کے تمام فوجیوں کو میں اس جماعت کے چندہ میں حصہ لینے کا حق دیتا ہوں۔یہ تمام جماعتیں اور افراد اگر اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بڑے شوق سے لے لیں اور قادیان میں اپنا چندہ بھجوادیں۔تحریک جدید کا سیکرٹری چونکہ اس تحریک کا سیکرٹری بھی مقرر کیا گیا ہے، اس لئے جب ان جماعتوں کی طرف سے چندہ آئے گا تو فنانشل سیکرٹری ان جماعتوں کا چندہ کلکتہ کے حلقہ میں درج کرے گا۔اسی طرح بنگال کے اگر کوئی اور دوست اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی لے سکتے ہیں۔آسام کی طرف کے جس قد ر فوجی ہیں اور جو اس چندہ میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ بھی بڑے شوق سے حصہ لے سکتے ہیں۔ان کو میری طرف سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔گویا یہ چندہ خالص کلکتہ کی جماعت کی طرف سے نہیں ہوگا بلکہ کلکتہ اور اس کے نواحی کی تمام جماعتوں اور افراد کو یہ حصہ دیا جائے گا۔ایک حصہ جیسا کہ پہلے اعلان ہو چکا ہے، میں سارے ہندوستان کی لجنہ اماءاللہ کو دیتا ہوں۔پہلے لجنہ اماءاللہ کے سپر د تینتیس ہزار روپیہ جمع کرنا تھا مگر اس لئے کہ اب لجنہ اماء اللہ کو صرف ایک حصہ دیا جائے گا، اٹھائیس ہزار روپیہ اس کے ذمہ ڈالا جاتا ہے۔جو سارے ہندوستان کی عورتوں کی طرف سے ہوگا۔میں اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو جو حلقے مقرر کئے گئے ہیں، ان حلقوں کی عورتوں کا چندہ ان کے حلقوں میں شمار نہیں ہوگا بلکہ لجنہ اماء اللہ کے چندہ میں اس کو شامل کیا جائے گا۔مثلاً لاہور کے حلقہ میں عورتوں کی طرف سے جو چندہ جمع ہوگا، وہ لاہور کے حلقہ میں شامل نہیں ہوگا بلکہ لجنہ اماء اللہ کے چندہ میں اس روپے کو شامل کیا جائے گا۔اسی طرح کلکتہ یا دوسرے حلقوں کی عورتیں جو چندہ جمع کریں گی ، وہ چندہ ان حلقوں میں شمار نہیں ہوگا۔پس قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ 432