تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 401
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبه جمعه فرمود و 20 اکتوبر 1944ء مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ لے لیں تو یہ چیز دائگی ثواب کا ذریعہ ہے۔روسی ، جرمن، فرانسیسی، اطالین ، ڈچ ، ہسپانوی اور پرتگیزی، یہ سات زبانیں ہیں۔میں یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ اپنی طرف سے اور اپنے بیوی بچوں کی طرف سے ایک زبان کے ترجمہ کی رقم میں ادا کروں گا۔(جمعہ کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے اعلان فرمایا کہ نماز شروع کرتے وقت خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ چونکہ پہلے مسیح کا خلیفہ کہلانے والا اٹلی میں رہتا ہے۔اس مناسبت سے قرآن مجید کا جو ترجمہ اطالوی زبان میں شائع ہو، وہ مسیح محمدی کے خلیفہ کی طرف سے ہونا چاہیے۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اطالین زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا۔) باقی چھ ترجمے رہ جاتے ہیں۔ان چھ میں سے ایک ترجمہ کے لئے میں نے تجویز کیا ہے کہ سارے ہندوستان کی لجنہ مل کر ایک ترجمہ کا خرچ ادا کرے۔اور یہ ترجمہ جرمن زبان کا ہو کیونکہ جرمنی میں مسجد کی تعمیر کا ارادہ بھی لجنہ ہی نے کیا تھا۔باقی رہ گئیں پانچ زبا نہیں۔میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان کی آبادی اتنی ہے کہ یہاں کی جماعت آسانی سے ایک ترجمہ کا خرج ادا کرسکتی ہے۔یہاں کی جماعت ہمیشہ اخلاص دکھانے میں آگے قدم رکھا کرتی ہے۔قادیان میں مسجد مبارک کی توسیع کے لئے ایک دن میں 24 ہزار روپیہ جمع ہو گیا تھا۔اس لئے چھ ہزار روپیہ جمع کرنا ان کے لئے کوئی مشکل کام نہیں۔پس میں ایک ترجمہ کی رقم قادیان کی جماعت کے ذمہ لگاتا ہوں۔باقی چار رہ گئے۔میرے نزدیک باقی چارتر جموں کی رقم چار شہروں کی جماعتیں یا افراد اپنے ذمہ لے لیں۔( خطبہ کے بعد ایک ترجمہ کا خرچ چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب اور ان کے چند اور دوستوں نے اپنے ذمہ لیا اس طرح صرف تین تراجم باقی رہ گئے ہیں۔) میں ان جماعتوں کے نام نہیں لیتا بلکہ جماعتوں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ خود آگے بڑھیں۔جو فرد اکیلا ایک ترجمہ کی رقم اٹھانا چا ہے، وہ اکیلا اٹھا لے۔جو چند دوستوں کی ساتھ مل کر یہ بوجھ اٹھانا چاہتا ہوں، وہ ایسا کرلے۔جو جماعت مل کر ایک ترجمہ کی رقم دینا چاہے، وہ جماعت اس کا وعدہ کر لے۔جوصو بہ ایک ترجمہ کی رقم دینا چاہے، وہ صوبہ اس کا وعدہ کرلے۔میں اگر چاہتا تو سہولت سے بعض جماعتوں کے نام لے سکتا تھا۔مگر میں نہیں چاہتا کہ جماعتوں کا یا افراد کا ثواب ضائع کروں۔ہاں اپنا حق میں مقدم سمجھتا ہوں کیونکہ تمام ذمہ داری مجھ پر ہے۔اس لئے ایک ترجمہ کی رقم میں نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔قادیان کا 401