تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 234
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1943ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم دی ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ آپ کے کام کو مضبوط کرنے اور اشاعت اسلام اور اشاعت کا احمدیت کی بنیادوں کو پختہ کرنے میں جو شخص حصہ لیتا ہے، وہ اپنے آپ کو اس تاریخی دور میں شامل کرتا ہے۔جو قیامت کے دن بہت سی جماعتوں پر ، جو آج نظر آ رہی ہیں، ہماری جماعت کو زیادہ اہمیت دینے اور زیادہ عزت کا مستحق بنانے والا ہے۔ہر شخص کا فرض ہے ، وہ اس تحریک میں حصہ لے اور اس طرح اسلام اور احمدیت کی جڑوں کو مضبوط کر دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یونہی نہیں فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں سے ظہر تک کا کام لیا اور انہیں ایک بدلہ دے دیا۔اس کے بعد عیسائیوں سے عصر تک کام لیا اور انہیں ایک بدلہ دے دیا۔پھر مسلمانوں سے شام تک کا کام لیا اور انہی یہودیوں اور عیسائیوں کے دل میں حسد پیدا ہوا کہ انہوں نے کام تو تھوڑا کیا لیکن بدلہ زیادہ لیا۔حقیقت یہ ہے کہ زمانہ کی نزاکت کے لحاظ سے کام کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔یہودیوں نے بے شک کام کیا مگر ان کے کام کا اثر بنی اسرائیل تک ہی جا سکتا تھا۔اسی طرح عیسائیوں نے بے شک کام کیا مگر ان کے کام کا اثر بھی بنی اسرائیل تک ہی جا سکتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے اپنے مذہب کو غیر قوموں میں بھی پھیلایا۔مگر انہوں نے جو کچھ کیا ، اپنے مذہب کے خلاف کیا۔اپنی مذہبی تعلیم کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے۔اس کے بعد محمدصلی اللہ علیہ وسلم معبوث ہوئے اور آپ کے سپر اللہ تعالیٰ نے اشاعت دین کا کام کیا مگر ساتھ ہی کہا ، اب تمہارا کام کسی ایک قوم یا کسی ایک نسل کو خدا تعالیٰ کے آستانہ پر جھکانا نہیں۔بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ ساری دنیا کو وحدت کی رسی میں پروکر اسے اللہ تعالیٰ کے آستانہ کی طرف کھینچ لاؤ۔یہ وہ کام ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی نے نہیں کیا بلکہ کسی نبی کے واہمہ میں بھی وہ عظیم الشان کام نہیں آسکتا تھا جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔پس اس کام کی عظمت کے لحاظ سے ہر شخص جو اس میں حصہ لیتا ہے، وہ بہت بڑے ثواب کا مستحق بنتا ہے۔دیکھ لو، ڈاکوؤں اور چوروں سے جب لڑائی کی جاتی ہے تو اس لڑائی میں بھی کئی قسم کے خطرے ہوتے ہیں۔جب کہیں آگ لگ جاتی ہے تو اس آگ کو بجھانے میں کئی قسم کے خطرے ہوتے ہیں۔پرانے مکانات گرائے جاتے ہیں تو ان مکانات کے گراتے وقت بھی کئی قسم کے خطرے ہوتے ہیں اور بعض مزدور ہلاک ہو جاتے ہیں۔اسی طرح انسان جب لڑائی میں شریک ہونے کیلئے جاتا ہے تو اس وقت بھی اسے کئی قسم کے خطرے ہوتے ہیں۔کیا تم سمجھتے ہو دنیا کی عظیم الشان لڑائیوں میں حصہ لینے والوں کی عزت اور شہرت ویسی ہی ہوتی ہے ، جیسے چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والوں کی ہوتی ہے یا آگ 234