تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 169

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 جنوری 1942ء کام کرنے والی قوموں کا ہر قدم پہلے کی نسبت آگے پڑتا ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1942ء میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں اس خوف کا اظہار کیا تھا کہ اس سال کے چندہ تحریک جدید کے جو وعدے ہیں، وہ بجائے گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کے اس وقت کمی پر جا رہے ہیں اور جماعت کے دوستوں کو تحریک کی تھی کہ جلد سے جلد اپنے وعدے بھجوا کر اس کمی کو پورا کر دیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے جماعت کو اس بات کی توفیق دی کہ پیشتر اس کے کہ دوسرا جمعہ آئے ، اس نے گزشتہ کی بھی پوری کر دی اور گزشتہ سال سے وعدے بھی بڑھ گئے۔کام کرنے والی قوموں کیلئے یہ اصل مد نظر رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے کہ اس کا ہر قدم پہلے کی نسبت آگے پڑے اور ان کے کام بڑھتے چلے جائیں۔کام کے لحاظ سے دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں ، جو کچھ نہ کچھ نہ کرتی ہو۔لیکن فرق کام کرنے اور نہ کرنے والی قوموں میں یہی ہوتا ہے کہ یکمی قوم ایک جگہ پر کھڑی رہتی ہے یا اس کا قدم پیچھے پڑنے لگتا ہے اور جن کو خدا تعالیٰ نے بڑھانا ہوتا ہے اور جو کام کرنے والی ہوتی ہیں، ان کا ہر قدم پہلے سے آگے پڑتا ہے اور اس لئے سلسلہ کے کاموں کے متعلق مجھے ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ ہمارا ہر قدم پہلے سے آگے پڑے اور اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت ترقی کی طرف جارہی ہے کیا بلحاظ تعداد کے اور کیا بلحاظ قربانیوں کے“۔مطبوعه الفضل 7 فروری 1942ء) 169