تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 137
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 19 دسمبر 941 وقف زندگی اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 دسمبر 1941ء اگر کوئی شخص اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کیلئے وقف کر دیتا ہے اور جو کام بھی کرتا ہے، خدا کیلئے کرتا ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کی ناقہ بن جاتا ہے۔جس طرح وہ اونٹنی دوسری اونٹنیوں سے ممتاز ہو گئی تھی ، اسی طرح وہ دوسرے لوگوں سے ممتاز ہو جاتا ہے اور جس طرح اس اونٹنی پر حملہ، خدا تعالیٰ کی تلوار کے سامنے کھڑے ہونے کے مترادف تھا، اسی طرح اس انسان پر حملہ کرنے والا بھی خدا تعالیٰ کی تلوار کے سامنے ہوتا ہے۔جو اس پر حملہ کرتا ہے، وہ گویا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے۔تو دیکھو چھوٹی سی نیت کے ساتھ کتنا بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔( مطبوع الفضل 24 دسمبر 1941ء) 137