تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 727 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 727

جدید - ایک الہی تحریک جلد اول - الہبی۔۔۔۔جلد وو اقتباس از تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء کوئی چیز بھی اپنی ذات میں بری نہیں تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء بر موقع مجلس شوریٰ پھر بعض لوگوں کے منہ سے یہ بات بھی نکلی ہے کہ سینما کی ممانعت دس سال کے لئے ہے۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ برائی کا تعلق دس سال یا بیس سال سے نہیں ہوتا۔جس چیز میں کوئی خرابی ہو وہ کسی میعاد سے تعلق نہیں رکھتی۔اس طرح تو میں نے صرف آپ لوگوں کی عادت چھڑا دی ہے۔اگر میں پہلے ہی یہ کہہ دیتا کہ اس کی ہمیشہ کے لئے ممانعت ہے تو بعض نوجوان جن کے ایمان کمزور تھے اس پر عمل کرنے میں تامل کرتے ،مگر میں نے پہلے تین سال کے لئے ممانعت کی اور جب عادت ہٹ گئی تو پھر مزید سات سال کے لئے ممانعت کر دی اور اس کے بعد چونکہ عادت بالکل ہی نہیں رہے گی اس لئے دوست خود ہی کہیں گے کہ جہنم میں جائے سینما۔اس پر پیسے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔قانون شکن تو اب بھی ہیں مگر اب ایک آدھ فیصدی ہے لیکن اگر میں یہ صورت اختیار نہ کرتا تو چالیس فیصدی ایسے ہوتے خصوصاً کالجوں کے طلبا۔پس یہ خیال کہ دس سال کے بعد اس کی اجازت ہو جائے گی غلط ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ کوئی نام اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اس لئے یہ کہنا کہ سینما یا با کیسکوپ یا فنونو گراف اپنی ذات میں برا ہے صحیح نہیں۔فونوگراف خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سنا ہے، بلکہ اس کے لئے آپ نے خود ایک نظم لکھی اور پڑھوائی اور پھر یہاں کے ہندوؤں کو بلوا کر سنائی۔یہ وہ نظم ہے جس کا ایک شعر یہ ہے کہ ؎ آواز آرہی ہے یہ فونو گراف ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے پس سینما اپنی ذات میں برا نہیں، بلکہ اس زمانہ میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ مخرب اخلاق ہیں۔اگر کوئی فلم کلی طور پر تبلیغی یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشا وغیرہ کا نہ ہوتو اس میں کوئی ہرج نہیں۔میری یہی رائے ہے کہ تما شا تبلیغی بھی ناجائز ہے۔ہم جب ولایت میں گئے تو بعض لوگوں نے کہا کہ اذان دیں یا نماز پڑھائیں کہ ہم اس کی تصویر لیں، مگر میں نے کہا کہ تماشہ کے لئے میں ایسا نہیں کر سکتا۔شام میں جب ہم گئے تو وہاں مولوی فرقہ کے لوگوں کا ایک مرکز ہے۔دمشق میں ان کی باقاعدہ گدی ہے۔مجھے دوستوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھنا چاہیں تو انتظام کیا جائے۔ان کو کچھ پیسے دیئے گئے اور ان کے گدی نشین نے اپنے 727