تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 717
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1939ء تعلیم یافتہ با ہمت نوجوان اپنے آپ کو وقف کریں تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1939ء واقفین زندگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو میری یہ خواہش ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ رویا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا ایک تو تحریک جدید میں چندہ دینے والوں کے ذریعہ پورا ہو دوسرا اس رنگ میں پورا ہو کہ ہم پانچ ہزار تحریک جدید کے ماتحت مبلغ تیار کردیں جو اپنی زندگی اعلائے کلمہ اسلام کے لئے وقف کئے ہوئے ہوں۔پس باہمت نوجوانوں کو جو یا تو بی۔اے ہوں یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہوں کہ وہ اپنے آپ کو وقف کریں، باپوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹوں کو تحریک کریں، بیٹوں کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے باپوں سے کہیں کہ ہمیں خدمت اسلام کے لئے وقف کرو، بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ بھائیوں کو تحریک کریں اور دوستوں کو کہتا ہوں کہ وہ دوستوں کو تحریک کریں“۔خلاصه تقرير مطبوعه الفضل 3 جنوری 1940 ء ) 717