تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 715 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 715

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل " اقتباس از تقریر فرموده 26 دسمبر 1939ء جماعت کے لئے بہت بڑی فتوحات مقدر ہیں تقریر فرموده 26 دسمبر 1939 ء بر موقعہ جلسہ خلافت جو بلی اللہ تعالی نے اپنے فضل سے ہر ملک، ہر علاقہ اور ہر میدان میں احمدیت کی ترقی کے سامان کر دیئے ہیں اور احمدیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور نئے نئے ممالک میں احمد کی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔سیرالیون سے جو مغربی افریقہ میں ہے حال ہی میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس کے متعلق کسی قدر تفصیلی حالات تو اگلے لیکچر میں بیان کروں گا۔اتنا بیان کر دینا اس وقت مناسب ہے کہ اس جگہ سال بھر سے ایک مبلغ بھیج دیا گیا تھا وہاں شروع میں حکومت نے بھی مخالفت کی اور غیر مبائعین کا اثر بھی ہمارے خلاف کام کر رہا تھا مگر پرسوں وہاں کے مبلغ کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہاں کے دو رئیس پانچ سو آدمیوں کے ساتھ احمدی ہو گئے ہیں تو خدا تعالیٰ اپنے فضل۔يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : 3) کے نظارے دکھا رہا ہے اور ابھی یہ کیا ہے۔پنجابی میں جسے زندگی کہا جاتا ہے۔وہ یہ کہ ایک دوکاندار کے پاس جاؤ تو وہ نمونہ کے طور پر تھوڑی سی چیز دکھاتا ہے کہ دیکھو کیسی اچھی ہے۔پس یہ تو وندگی ہے جو اللہ تعالیٰ جماعت کو دکھا رہا ہے۔ورنہ جماعت کے لئے بہت بڑی فتوحات مقدر ہیں جو ضرور حاصل ہوں گی۔(مطبوعہ الفضل 3 جنوری 1940 ء) 715