تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 691
ید- تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 1939ء تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جلسے کئے جائیں خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 1939ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے تحریک جدید کے متعلق گزشتہ سال بھی اس زمانہ میں ایک جلسہ مقرر کیا تھا اور اس سال پھر میں اس کے متعلق ایک جلسہ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے 15 اگست 1939 ء کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔جمعہ میں اعلان 30 جولائی کا کیا تھا مگر اس تاریخ کو دعوت و تبلیغ کا مقرر کردہ جلسہ ہے۔اس لئے تاریخ بدل دی گئی۔جیسا کہ میں نے پہلی دفعہ بیان کیا تھا ایسے جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف محلوں میں اور مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے جلسے کرنے ضروری ہیں اور ایسے کم سے کم تین جلسے ہونے ضروری ہیں۔ایک عورتوں کا ایک نوجوانوں کا اور ایک بڑی عمر کے آدمیوں کا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ تینوں جلسے اس طرح ہوں کہ ایک طبقہ کو دوسرے طبقہ کے جلسہ میں شریک ہونے کی اجازت نہ ہو بلکہ ہر جلسہ میں دوسرے لوگ بھی شامل ہوں۔مثلاً نوجوانوں کے جلسہ میں یا بڑوں کے جلسہ میں علماء کی جو تقریریں ہوں اگر پس پردہ عورتیں بھی ان کو سن سکیں تو یہ نا مناسب نہیں بلکہ پسندیدہ ہے لیکن چونکہ ہر طبقہ کے لئے اس کے حالات کو دیکھتے ہوئے بعض مخصوص خیالات کا سننا اور سنوانا ضروری ہوتا ہے اس لئے علیحدہ علیحدہ جلسوں کی تجویز میں نے کی ہے اور ان جلسوں کے آخر میں 15 اگست کو ایک بڑا جلسہ ہو جس میں سب مرد، عورتیں ، جوان، بچے، بوڑھے شریک ہوں بلکہ شہر کے علاوہ علاقہ کے احمدی بھی شامل ہوں اور اس تحریک سے پوری طرح آگاہ ہوں۔میں یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ بہت سے دوستوں کے وعدے تھے کہ وہ جون یا جولائی تک اپنے وعدے پورے کر دیں گے۔اس کے لئے سب جماعتیں تحریک کریں کہ سب وعدے 15 اگست تک ادا ہو جائیں تا وہ ثواب میں چھ ماہ آگے بڑھ جائیں۔آخر جور تم دینی ہے وہ دینی ہی ہے اور جو وقت پر یا وقت سے پہلے ادا کر دے وہ ثواب کا زیادہ مستحق ہو جاتا ہے۔میں نے کئی دفعہ توجہ دلائی ہے کہ جولوگ اس بات کا خیال کرتے ہیں کہ آخری وقت پر وعدہ پورا کر دیں گے وہ کبھی اپنے ارادہ میں 691