تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 677 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 677

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول " اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939ء تحریک جدید خلیفہ کی طرف سے جماعت کی آزمائش ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939ء میں پہلے تو تحریک جدید کے چندہ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اب وعدوں کی میعاد ختم ہونے کے قریب آرہی ہے لیکن بہت سی جماعتیں ابھی ایسی ہیں جنہوں نے ابھی تک جوابات نہیں دیئے۔گوجن جماعتوں کے جواب آئے ہیں یا جن دوستوں نے اس چندہ میں شمولیت اختیار کی ہے انہوں نے گزشتہ سالوں سے زیادہ حصہ لیا ہے لیکن پھر بھی ابھی تین سو کے قریب جماعتیں ایسی ہیں جن کی طرف سے جوابات موصول نہیں ہوئے۔گو یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ فہرستیں تیار کر رہی ہیں اور جلد ہی تیار ہونے کے بعد بھیج دیں گی۔اسی طرح قادیان میں بھی محلہ جات کی فہرستیں ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں۔قادیان کے لوگوں کے لئے خصوصا اور بیرون جات کے لوگوں کے لئے عموماً 1939ء اور 1940 ء مالی لحاظ سے امتحان کے سال معلوم ہوتے ہیں کیونکہ اس میں اتنی چندہ کی تحریکیں ہوئی ہیں کہ شاید اس سے پہلے جماعت میں کبھی بھی اتنی تحریک میں نہیں ہوئیں۔ماہواری چندوں کی باقاعدہ ادائیگی بلکہ ان میں زیادتی کا اعلان مرکز سلسلہ کی طرف سے کیا جا چکا ہے اور بہت سے دوست اس میں زیادتی کی طرف مائل ہیں۔گو بہت سے ست بھی ہیں۔اسی طرح تحریک جدید کا چندہ علاوہ ان ماہواری چندوں کے ہے۔" 22 چندہ عام جو ہے یہ جماعت کی طرف سے چندہ ہے یعنی ایک جماعتی اور نظامی فیصلہ کے ماتحت لوگ چندہ دیتے ہیں اور یہ جماعت کے افراد کی ایک آزمائش ہے۔جماعت کہتی ہے آؤ ہم اپنے اندر شامل ہونے والوں کی آزمائش کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کہاں تک قربانی کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں۔تحریک جدید خود خلیفہ کی طرف سے ہے۔گویا دوسری آزمائش خلیفہ کی طرف سے شروع ہے اور اس نے کہا ہے کہ آؤ میں بھی اس سال جماعت کی آزمائش کروں۔خلافت جو بلی کی تحریک نہ جماعت کی طرف سے ہے اور نہ خلیفہ کی طرف سے۔بعض دوستوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا اور جماعت کے باقی 677