تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 675
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء دوسرے کام کر کے اپنے گزارے کریں گے اور جن کو بھی اس طرح عارضی طور پر فارغ کیا جائے یا مستقل طور پر انہیں کوئی عذر نہ ہوگا۔(۴) جولوگ غیر شادی شدہ ہوں گے، انہیں ایسی صورت میں بغیر خرچ کے پھر کر تبلیغ کرنی ہوگی۔(۵) جو شادی شدہ سلسلہ کے لئے رکھ لئے جائیں گے، انہیں ایسے ایام میں اس اصول پر کام کرنا ہوگا کہ سائز کا بجٹ تیار ہو کر جو تم بچے اسے ان میں بانٹ دیا جائے ، خواہ کس قدر رقم ہی کیوں نہ بچے۔(1) اس کے مقابل اگر تحریک کی آمد مستقل پیمانہ پر بڑھ جائے تو انہیں حسب لیاقت و اہمیت خدمت خاص عطیہ ( یعنی بونس ) دیا جائے گا۔اس عطیہ کی کمی زیادتی کے بارہ میں بعد میں قوانین تجویز کئے جائیں گے۔رپورٹ مجلس شورٹی منعقد ہ 15 تا 17 اپریل 1938ء) 675