تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 662
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول اس سے محروم نہ رہ جائیں۔میں یہ بھی کہ دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست اس دوران میں فوت ہو جائیں ان کی نسبت سمجھا جائے گا کہ وہ آخر تک چندہ دیتے رہے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں جس قسم کے چندہ دہندوں کی قسم میں آرہے تھے اسی قسم میں ان کا نام شامل کیا جائے گا اور یہ نہ کہا جائے گا کہ انہوں نے پورے دس سال چندہ نہیں دیا کیونکہ ثواب نیت پر ہوتا ہے نہ کہ اس عمل پر جو انسان کے اختیار میں نہ ہوں“۔( مطبوعه الفضل 17 جنوری 1939 ء ) 662