تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 655
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 دسمبر 1938ء تحریک جدید کے چندہ کے متعلق چند باتیں خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء پہلے تو میں تحریک جدید سال پنجم کی میعاد کے متعلق آج یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال کا چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ دس فروری ہے، میں نے خطبہ میں 31 جنوری کہا تھا مگر چونکہ خطبہ دیر سے شائع ہورہا ہے دس فروری آخری میعاد ہے، اس وقت تک میں یہ اعلان نہیں کر سکا تھا۔کیونکہ پہلے خطبہ میں تو یہ بات مجھ سے نظر انداز ہوگئی اور بعد میں میں نے سمجھا کہ اب تو دوست جلسہ سالانہ پر آنے ہی والے ہیں اب اگر اس چندہ کی میعاد کے متعلق اعلان کیا گیا تو اس کا چنداں فائدہ نہ ہو گا۔سو آج میں اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے پانچویں سال کا چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے بنگال اور مدر اس کے اصل باشندوں کو مستی کرتے ہوئے کہ وہاں کی زبان مختلف ہے اور ہم ہمیشہ کے رہنے والوں کو زیادہ عرصہ دیا کرتے ہیں، دس فروری ہے۔پس دوستوں کی طرف سے وہی وعدے قبول کئے جائیں گے جو یا تو اس عرصہ میں دفتر پہنچ جائیں گے یا جن پر ڈاکخانہ کی مہر 11 فروری کی ہوگی کیونکہ دس فروری جو آخری تاریخ ہے۔اس لئے شام کو اگر کوئی وعدہ لکھانا چاہے تو اسی روز اس کا خط ڈاکخانہ سے روانہ نہیں ہوسکتا۔اس کا خط بہر حال گیارہ فروری کو روانہ ہو سکے گا۔پس یکم فروری کی مہر جس خط پر ہوگی اس کے وعدہ کو قبول کر لیا جائے گا۔ہاں ہندوستان کے صوبوں میں سے بنگال اور مدراس کی جماعتوں کے وعدے اور اس کے علاوہ ان تمام جماعتوں کے وعدے جو ایشیا اور افریقہ میں ہیں۔30 اپریل تک قبول کئے جاسکتے ہیں جیسے ایسٹ افریقہ ہے، عراق ہے، یوگنڈا ہے، ٹانگانیکا ہے۔اسی طرح دوسری طرف سماٹرا اور جادا و غیرہ ہیں۔مغربی ممالک کیلئے جو زیادہ فاصلہ پر ہیں آخری میعاد 30 جون ہوگی۔جیسا کہ گزشتہ سالوں سے ہوتا چلا آیا ہے۔یہ رعایت اس لئے ہے کہ وہاں خطبوں کے پہنچنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔پھر ان کی زبان اور ہے اور ان تک بات پہنچانے میں وہاں کے کارکنوں کو تحریک کا ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔اسی سلسلہ میں میں بعض اور باتیں بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں جو ملاقات کے ایام میں تحریک جدید کے متعلق میرے سامنے آئیں اور جلسہ سالانہ کے ایام میں لوگ ان کے متعلق مجھ سے پوچھتے رہے ہیں۔یہ سوالات میرے اس اعلان کے متعلق ہیں جو میں 655