تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 530
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول فائدے تو پہنچتے ہی ہیں مگر دنیوی فوائد سے زیادہ متمتع ہونے کی خواہش ان لوگوں کو ہوتی ہے جو روحانی فوائد کی قیمت نہیں جانتے لیکن دوسرے لوگ جن کو روحانی آنکھیں عطا ہوتی ہیں وہ اپنے انعامات کو روحانی شکل میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔پس وہ لوگ جو کہ قربانیوں میں تھک جاتے ہیں ایسے لوگ ہیں جو کہ خدا تعالیٰ سے سودا کرنا چاہتے ہیں اور ان کی غرض خدا تعالیٰ کی محبت نہیں ہوتی بلکہ دنیوی فوائد ہوتے ہیں۔جب کچھ عرصہ کی قربانیوں کے بعد وہ خیال کرتے ہیں کہ اب ہمیں دنیوی انعامات مل جانے چاہئیں لیکن وہ انعامات حاصل ہوتے نہیں تو وہ تھک کر بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے قربانیوں میں جو حصہ لینا تھا لے لیا اب ہمیں مزید قربانیوں کی ضرورت نہیں۔حالانکہ وہ لوگ جو کل کی غذا کو آج کی غذا کیلئے کافی نہیں سمجھتے اور آج کے لئے نئی غذا کے طالب ہوتے ہیں بلکہ دن میں کئی کئی دفعہ کھانے اور پینے کی طرف رغبت کرتے ہیں وہ کبھی نہیں کہتے کہ ہمارا کل کا کھانا اور کل کا پینا ہمارے آج کے لئے کافی ہو گیا ہے بلکہ وہ آج کل سے بھی زیادہ اچھے کھانے اور زیادہ شیریں پانی کی جستجو کرتے ہیں لیکن خدا کے دین کی قربانیوں کے موقعہ پر جو کہ انسان کے لئے روحانی غذا ہیں وہ یہ خیال کرنے لگتے ہیں کہ ہماری کل کی غذا آج کے لئے بھی کافی ہوگی اور آئندہ آنے والے دنوں میں بھی ہماری طاقت کو بڑھاتی چلی جائے گی۔حالانکہ وہ نہیں جانتے۔جس کا طرح جسم کو بار بار غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روح کو بھی بار بار غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور جب تک روح کو بار بار غذا نہ پہنچے جو بار بار کی قربانیوں اور متواتر قربانیوں کے ذریعہ پہنچ سکتی ہے اس وقت تک روحانی زندگی قائم نہیں رہ سکتی۔اگر آج تم ظہر کے وقت بارہ رکعتیں پڑھ لو اسی طرح عصر کے وقت بارہ پڑھ لو اور پھر مغرب کے وقت نو پڑھ لو اور پھر عشاء کے وقت بارہ پڑھ لو اور دوسرے دن صبح چھ پڑھ لو اور یہ امید رکھو کہ آئندہ دو دن یہ پانچوں نمازیں تم چھوڑ سکتے ہو کیونکہ تم نے خدا کا حق وقت سے پہلے ادا کر دیا تو یہ مت سمجھو کہ یہ بات تمہارے ایمان کے بڑھانے کا موجب ہوگی بلکہ وہ سب سے پہلی نماز جسے تم اس وہم کی وجہ سے چھوڑ دو گے تمہارے ایمان کو باطل کرنے والی ہو جائے گی اور تم یہ نہیں کہہ سکو گے کہ ہم نے تو یہ نماز پہلے ہی دن ادا کر دی تھی۔تم اگر پہلے دن فرض رکعتوں کے علاوہ سوسو رکعت بھی اور پڑھ جاؤ تو دوسرے دن اپنے وقت پر نئے فرض ادا کرنے پڑیں گے۔وہ سور کعتیں سورکعتوں کے قائم مقام تو الگ ر ہیں وہ دوسرے دن چار رکعتوں کے قائم مقام بھی نہیں ہو سکتیں، وہ دو رکعتوں کے قائم مقام بھی نہیں ہوسکتیں، وہ ایک رکعت کے قائم مقام بھی نہیں ہوسکتیں، وہ سجدہ کی ایک تسبیح کے قائم مقام بھی نہیں ہوسکتیں۔جس طرح کل کی کھائی ہوئی دس روٹیاں آج صبح کے وقت ناشتہ کے ایک لقمہ کی کفایت بھی 530