تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 509
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے جاری ہے۔ان دو سالوں میں دنیا کے دو براعظموں میں بڑے زور سے تبلیغ ہو رہی ہے اور اخراجات جو پہلے ہوا کرتے تھے ان کا اب چوتھا یا پانچواں حصہ ہوتا ہے اور یہ بہت ہی معمولی خرچ ہے جس پر اس وقت کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے۔مثلاً اس وقت تک تحریک جدید کے ماتحت جاپان میں دو مبلغ، چین میں تین مبلغ، سماٹرا بور نیو وغیرہ میں ایک مبلغ، سٹریٹ سیٹلمنٹس میں چار مبلغ اور جنوبی امریکہ میں ایک مبلغ کام کر رہا ہے۔اسی طرح سپین میں پہلے ہمارا ایک مبلغ کام کرتا رہا ہے مگر اب انہیں روم میں مقرر کیا گیا ہے۔گویا دو ملکوں میں تبلیغ ہوئی ہے۔پھر ہنگری میں اس وقت دو مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک اب انشاء اللہ تعالیٰ پولینڈ چلے جائیں گے۔اسی طرح ایک مبلغ یوگوسلاویہ میں ہے۔گویا تحریک جدید کے ماتحت پندرہ مبلغ اس وقت مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں جن میں سے بعض جگہ تو ایسی کامیابیوں کی بنیاد پڑ گئی ہے کہ جنہیں دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت خوش کن نتائج نکلنے کی وقع ہے۔چنانچہ ہنگری میں بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے۔اسی طرح روم میں بھی جس طرز پر بنیاد پڑ رہی ہے وہ امید ہے بہت مفید ثابت ہوگی۔البانیہ اور یوگوسلاویہ میں چھ سات شخص احمدی ہو چکے ہیں اور ہنگری میں ایک سو بیس افراد احمدیت میں شامل ہیں۔سپین میں بھی کچھ جماعت قائم ہو چکی ہے اور سٹریٹ سیٹلمنٹس میں بھی۔لیکن ابھی تک چین و جاپان میں ہماری جماعت قائم نہیں ہوئی اور یہ ضرور قابل تعجب امر ہے مگر اس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ وہاں کی زبان بالکل مختلف ہے اور اس کے سیکھنے میں بھی ایک کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔بہر حال ان دو ممالک کو اگر نکال دیا جائے تو باقی ممالک میں اچھے نتائج پیدا ہورہے ہیں یا اچھے نتائج نکلنے کے سامان ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلد ہی پندرہ سولہ نئے ممالک میں احمدیت قائم ہو جائے گی اور نئے مشن تحریک جدید کے ماتحت کھولے جائیں گے۔تمام ممالک میں سے ہنگری میں سب سے زیادہ ترقی کے آثار ہیں۔حالانکہ ابھی ہمارا مشن قائم ہوئے وہاں ایک سال ہی ہوا ہے۔وہاں کے اخباروں میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے متعلق نہایت اچھے مضامین شائع ہورہے ہیں اور وہاں کی اطلاع ہے کہ تو رانی بحیثیت جماعت ہمارے مرکز میں آتے اور سلسلہ کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ ان کی جماعت کی جماعت جلد احمدیت میں شامل ہو جائے گی۔غرض تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ احمدیت کے نہایت شاندار نتائج نکل رہے ہیں۔ہندوستان میں بھی ایک حد تک تبلیغ ہو رہی ہے لیکن چندوں کی ادائیگی کی رفتار بہت سست ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ تحریک جدید کا چندہ طوعی ہے جبری نہیں اور جب یہ طوعی ہے اور اس کا وعدہ کرنا 509