تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 480
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اسے محفوظ رکھ۔پس وہ شخص جو اس تحریک میں حصہ لے گا اُسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا سے بھی حصہ ملے گا اور پھر میری دعاؤں میں بھی وہ حصہ دار ہو جائے گا۔پس جو شخص اس تحریک میں حصہ لیتا ہے وہ لے اور اگر کوئی شخص اس میں حصہ نہیں لے سکتا تو میں اسے کہتا ہوں کہ تم ہرگز حصہ نہ لو تم خدا کے حضور بری ہو اور جو لوگ زیادہ حصہ لے سکتے ہیں انہیں میں کہتا ہوں کہ میری حد بندیوں کو نہ دیکھو۔خدا تعالیٰ کے پاس غیر محدود ثواب ہیں۔اگر تم زیادہ قربانی کرو گے تو زیادہ ثواب کے مستحق بنو گے۔غرض یہ تحریک جدید کا مالی حصہ ہے۔جس کا مطالبہ آج میں نے سب کے سامنے پیش کر دیا ہے اور میں نے بتا دیا ہے کہ یہ چندہ رفتہ رفتہ گھٹتے گھٹتے پچاس فیصدی تک آجائے گا اور سات سال گزرنے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس وقت تک اس محکمہ کو ایسا مضبوط بنا دے کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے اور اپنی مستقل آمد سے تبلیغ کی ضرورتوں کو پورا کرتا چلا جائے۔اسی طرح وہ دوست جنہوں نے امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کا کام گزشتہ سالوں میں جاری رکھا ہے انہیں میں یہ کہتا ہوں کہ وہ بھی یہ بتادیں کہ آئندہ کیلئے وہ اس سلسلہ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، اگر بند کرنا چاہتے ہیں تو وہ ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں روپیہ کو یا جائیداد کو۔گو مرکز اس بات کا پابند نہیں کہ وہ امانت جمع کرانے والے کوضرور رو پیر دے لیکن اس بات کی کوشش ضرور کی جائے گی کہ اگر روپیہ ہو تو انہیں روپیہ ہی واپس کیا جائے اور اگر روپیہ نہ ہو تو انہیں قیمت خرید کے مطابق کوئی جائیداد دے دی جائے گی لیکن میں دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کا کام جاری رکھیں اور جو دوست ابھی تک اس میں شامل نہیں ہوئے وہ اس وقت ہی شامل ہو جائیں لیکن بہر حال جو لوگ نئے شامل ہو نگے یا وہ دوست جو گزشتہ طریق کو جاری رکھیں گے انہیں مسلسل سات سال اور امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانا پڑے گا اور گوروپیہ پس انداز کرنا صرف سات سال یا دس سال تک ضروری نہیں ہوتا۔ساری عمر ہی انسان کو اپنا روپیہ پس انداز کرتے رہنا چاہئے لیکن اس تحریک میں شامل ہونے والے کو سات سال اور اپنا روپیہ امانت فنڈ میں جمع کرانا پڑے گا اور اگر کوئی شخص سات سال تک جمع نہیں کراسکتا تو کم سے کم اور تین سال کیلئے ہی جمع کرا دے لیکن میری نصیحت یہی ہے کہ جن دوستوں نے امانت فنڈ کی تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے انہیں چاہئے کہ ان سے جہاں تک ہو سکے اسے جاری رکھیں۔مجھے افسوس ہے کہ اس فنڈ میں روپیہ کی آمد میں کمی ہوتی چلی جارہی ہے۔پہلے سال ستر پچھتر ہزار روپیہ جمع ہوا۔دوسرے سال ساٹھ ہزار اور اس سال چالیس بیالیس ہزار۔یہ کوئی یقینی اعداد و شمار نہیں مگر جو صیح اعداد و شمار ہیں وہ اسکے قریب 480