تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 455
زیک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول تحریک۔۔۔ور اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1937ء تمہیں چاہئے کہ تم میں سے ہر شخص کچی قربانی کا نمونہ بنے خطبه جمعه فرمود و یکم اکتوبر 1937ء تمہیں تحریک جدید کا پہلا دور ختم ہو کر اس کا دوسرا دور عنقریب شروع ہونے والا ہے۔چاہئے کہ تم میں سے ہر شخص کچی قربانی کا نمونہ بنے اور اس تحریک کے جس قدر مطالبات ہیں ان کو پورا کرے تا اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس تحریک کے دوسرے دور میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہو۔یا درکھو وہ لوگ جنہوں نے آج کوتا ہی کی ہوگی جنہوں نے آج اپنی قربانیوں میں کمزوری اور سستی دکھائی ہوگی جنہوں نے آج اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے بے تو جہی اور لا پرواہی اختیار کی ہوگی ان کا کل ان کو اس نیکی کے راستہ سے اور زیادہ دور لے جانے والا ہوگا اور اللہ تعالیٰ ہی ان پر رحم کرے تو کرے ورنہ ظاہری حالات کے لحاظ سے انکی ایمانی حالت خطر ناک ہوگی۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ گوسال کا زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر اب بھی وقت ہے۔اب بھی لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کا موقع ہے اور گودن بہت تھوڑے رہ گئے اور سال اپنے اختتام کو پہنچ گیا مگر پھر بھی وہ دوست جو اپنی اصلاح کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ان کے سامنے تحریک جدید کے تمام مطالبات موجود ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان تمام مطالبات کو پورا کریں خواہ وہ مطالبات سادہ زندگی کے متعلق ہیں خواہ ایک کھانے کے متعلق ہیں خواہ تبلیغ کے متعلق ہیں خواہ وقف زندگی کے متعلق ہیں خواہ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کے متعلق ہیں خواہ صلح اور آشتی سے رہنے کے متعلق ہیں خواہ قربانی کے متعلق ہیں ان میں سے ہر ایک مطالبہ کو پورا کرو۔چونکہ جب میں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے اس سال مالی حصہ میں ابھی بہت کمی ہے اسلئے اس حصہ کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔اسکے علاوہ ان باتوں کو بھی مدنظر رکھو جن کے متعلق میں اس سال کے چند ابتدائی خطبات میں جماعت کو توجہ دلا چکا ہوں۔غرض ہر رنگ میں تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرو اور اپنے چھوٹوں اور اپنے بڑوں اور اپنے جوانوں اور اپنے بوڑھوں کے اندر نیکی اور تقویٰ کا وہ رنگ پیدا کرو کہ جس رنگ کو دیکھ کر دنیا یہ کہہ سکے کہ اسے تم میں خدائی جلوہ نظر آ رہا ہے۔“ (مطبوعہ الفضل 8 اکتوبر 1937ء ) 455