تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 432

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 اپریل 1937ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول انتظار کر رہا ہو کہ تم سو جاؤ اور مطمئن ہو جاؤ تو پھر وہ تم پر حملہ کرے؟ پس جب تک ہماری گورنمنٹ سے با قاعدہ صلح نہیں ہوتی یا جب تک احرار سے ہمارا ایسا تصفیہ نہیں ہو جاتا جس کے بعد احرار کے لئے ہمارے مقابلہ میں سر اٹھانا ناممکن ہو جائے اس وقت تک اگر ہماری جماعت میں سے ایک آدمی بھی خاموش ہو کر بیٹھ رہتا ہے تو اس کے معنی سوائے اس کے کچھ نہیں کہ وہ احمق اور بے وقوف ہے۔یاد رکھو! مومن کے دل پر جو زخم لگتے ہیں وہ بھی مندمل نہیں ہوتے اور اس وقت تک ہرے رہتے ہیں جب تک دوسرے زخموں کے لگنے کا احتمال باقی رہتا ہے۔حضرت نوح کی لائی ہوئی تعلیم دنیا سے کیوں مٹ گئی ؟ اسی لئے کہ ان زخموں کی یاد تازہ رکھنے والے لوگ مٹ گئے، حضرت موسٹی کی لائی ہوئی تعلیم دنیا سے کیوں مٹ گئی ؟ اسی لئے کہ موسی کو جو زخم لگے ان کی یاد تازہ رکھنے والے لوگ دنیا میں نہ رہے۔تم کیوں کہتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اور آپ کی لائی ہوئی تعلیم مٹ نہیں سکتی ؟ اسی لئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے لوگ ہمیشہ آتے رہیں گے جو ان زخموں کو کریدتے رہیں گے۔اگر اس امت میں بھی زخم کریدنے والے نہ آتے آپ کی لائی ہوئی تعلیم بھی مٹ جاتی کیونکہ تعلیم بھی کتابوں کے ذریعہ قائم نہیں رہتی بلکہ ماننے والوں کے ذریعہ قائم رہتی ہے۔پس جب کہ خدا تعالیٰ نے اپنی مصلحتوں کے ماتحت ہمارے ہاتھوں اور ہمارے پاؤں کو باندھ رکھا ہے اور ہماری زبانوں کو اس نے بند کیا ہوا ہے۔جب ایک طرف وہ یہ کہتا ہے کہ جاؤ اور حکومت وقت کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو اور دوسری طرف یہ حکم دیتا ہے کہ گالیاں سنو اور چپ رہو سوائے خاص حالات کے جن میں وہ دفاع کی اجازت دیتا ہے مگر اس صورت میں بھی اعتداء سے بچنے کی نصیحت کرتا ہے۔تو ان حالات میں ہمارے لئے سوائے اس کے اور کیا صورت رہ جاتی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا کریں اور اس سے کہیں اے ہمارے ہاتھوں کو روکنے والے! اور اے ہماری زبانوں کو بند کرنے والے خدا! تو آپ ہماری طرف سے اپنے ہاتھ اور اپنی زبان چلا۔پھر کون کہہ سکتا ہے کہ اس کے ہاتھوں سے زیادہ طاقت ور ہاتھ بھی دنیا میں کوئی ہے اور اس کی زبان سے زیادہ مؤثر زبان بھی کوئی ہو سکتی ہے۔تم نے خدا تعالیٰ کی قدرت کے کئی نظارے پچھلے دو سالوں میں دیکھے۔اب تیسرا سال جارہا ہے۔اگر تم اس سال سے پہلے دو سالوں سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ کی قدرت کے شاندار نظارے دیکھنا چاہتے ہو تو گزشتہ سالوں کے چالیس دنوں کے مقابلہ میں اس سال سات ماہ تک مسلسل دعائیں کرو اور خصوصیت سے یہ دعا انگتے رہو کہ 432