تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 399
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء وقت بے کار ہیں وہ کوشش کر کے اگر انہیں کسی نہ کسی کام پر لگا دیں تو یقیناً سلسلہ اور اسلام کی وہ بہت بڑی مدد کرنے والے ہوں گے۔ان کے اس فعل کو جو شخص بے دینی قرار دے وہ آپ اپنے دین کا پردہ چاک کرتا ہے لیکن وہ یقینا دین دار اور دین کی خدمت کرنے والے ہوں گے۔پس اگر تمہارے اپنے بچے بے کار نہیں لیکن تمہیں کوئی ہنر اور پیشہ آتا ہے تو تمہارا اس ہنر اور پیشہ کو اپنے ارد گرد کے تیموں اور بے کاروں کو سکھانا بھی دین کی خدمت ہے اور اگر اس کے ساتھ تم انہیں دینی تعلیم بھی دیتے ہو تو یہ زیادہ ثواب کا موجب ہے کیونکہ اس طرح وہ مبلغ بھی بن جائیں گے۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔“ (مطبوعہ افضل 19 فروری 1937ء ) 399