تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 379

ید- ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1937ء احمدیت کسی انجمن یا سوسائٹی کا نام نہیں بلکہ وہ اسلام کا دوسرا نام ہے "" خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1937ء آج کا جمعہ نئے سال کا پہلا جمعہ ہے اور پہلا دن بھی ہے۔پس ہمیں اس جمعہ میں آئندہ کے لئے ایسے ارادے قائم کرنے چاہئیں جو اس سال نئے سال میں ہمارے لئے چستی اور محنت کا سامان پیدا کرتے رہیں۔بہت سے انسان اس لئے نیک کاموں سے محروم رہ جاتے ہیں کہ اُن کے سامنے کوئی مقصود نہیں ہوتا اور وہ نہیں جانتے کہ اپنے فارغ اور زائد وقت کو کہاں صرف کریں اور اس وجہ سے جب کبھی ان کو فارغ وقت ملتا ہے وہ اسے سٹی میں ضائع کر دیتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص اپنے لئے نیک ارادوں کی ایک فہرست بنالے اور اسے اپنے ذہن میں رکھے تو اسے فارغ اوقات میں ان ارادوں کو پورا کرنے کی طرف تحریک ہوتی رہتی ہے اور وہ بہت سے ایسے کام کر لیتا ہے جن سے اُس کا دوسرا بھائی جس نے پہلے سے اپنے لئے کوئی مقصود قرار دیا ہوا نہیں ہوتا محرورم رہ جاتا ہے۔پس میں آج کے دن تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں یہ پختہ عہد کرلیں کہ احمدیت کی طرف سے جو اُن کے سامنے مطالبہ پیش کیا گیا ہے وہ اُسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں گے اور اپنی زندگی کو اُس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔یادرکھنا چاہئے کہ احمدیت کسی انجمن یا سوسائٹی کا نام نہیں ہے بلکہ وہ اسلام کا دوسرا نام ہے اور اسلام ایک وسیع تعلیم کے مجموعہ کا نام ہے جو مذہب کے متعلق بھی ہدا یتیں دیتی ہے اور اخلاق کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور تمدن کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور سیاست کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور معاملات باہمی کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور اقتصادیات کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور نفسیات کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور انسانی دماغ کے رجحانات کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور انسانی جذبات کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے۔غرض آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر کوئی بات ایسی نہیں جس کے متعلق اسلام کوئی نہ کوئی ہدایت نہ دیتا ہو۔پھر جو شخص احمدیت کو قبول کر کے اس امر پر خوش ہو جاتا ہے کہ میں وفات مسیح کا قائل ہو گیا ہوں یا آنے والے مسیح پر ایمان لے آیا ہوں یا میں نمازیں 379